ابراہیم حیدری سے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ملزمان گرفتار

ابراہیم حیدری سے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے ہوئے موبائیل فون اور طلائی زیورات برآمد۔

ملزمان سے برآمدہ رکشہ تھانہ زمان ٹاؤن کے علاقہ سے چوری کیا گیا تھا۔ملزمان نے تھانہ ابراہیم حیدری کے علاقے میں گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔

مقدمہ الزام 08/2021 و 92/2021 تھانہ ابراہیم حیدری اور 774/2019 تھانہ زمان ٹاؤن میں شہریوں کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف تھانہ ابراہیم حیدری میں درج کیا گیا تھا۔

پانچوں ملزمان نے ضلع ملیر و کورنگی کے مختلف علاقوں میں چھینا جھپٹی کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا۔

ملزمان کی گرفتاری کے متعلق مراسلہ شہر کے دیگر تھانوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں شہزاد عرف وسیم سندھی، نور محمد، سلمان بنگالی، باسط علی بنگالی اور ندیم مہاجر شامل ہیں۔

Comments are closed.