ورلڈ کپ 2019 میں‌کیا کھویا کیا پایا ،آئندہ کونسی کرکٹ کا دور ہے ؟ آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو نے دبئی میں‌اجلاس طلب کرلیا

0
77

دبئی: .پرائیویٹ ٹی ٹوئنٹی لیگ کےلیے این اوسی ،انٹرنیشنل کرکٹ اورٹی ٹوئنٹی لیگ اور گلے ورلڈ کپ کے لیے کیا لائحہ عمل اپنانا ہوگا اس سلسلے میں‌ آئی سی سی چیف نے آج دوبئی میں‌اہم فیصلے کرنے کے لیے کرکٹ ٹیموں کے نمائندوں کو آج دوبئی طلب کر لیا ہے. اس سلسلے میں کانفرنس شروع ہوگئی ہے۔ پرائیویٹ ٹی ٹوئنٹی لیگ کےلیے این اوسی اورانٹرنیشنل کرکٹ اورٹی ٹوئنٹی لیگ میں توازن پربھی بحث ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں حکومتی مداخلت کے بعد زمبابوے کرکٹ کی اسکروٹنی کی جائے گی۔آئی سی سی آئین کے مطابق تمام ممبرممالک کی باڈیز خودمختارہوتی ہیں جن کے امور میں حکومتی مداخلت قابل قبول نہیں لیکن زمبابوے گورنمنٹ نے زمبابوے کرکٹ کومعطل کردیا۔زمبابوے پرپابندی لگائے جانے کاامکان ہے۔جسے ختم کرانے کے لیے آئی سی سی کی جانب سے مطالبات پیش کیے جائیں گے۔جس میں پاکستان کی نمائندگی ایم ڈی وسیم خان کررہے ہیں۔

کرکٹ ذرائع کے مطابق اس کانفرنس میں‌ورکنگ گروپ میں ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگ کی بڑھتی ہوئی تعداد اورانٹرنیشنل کرکٹ کے ساتھ اس کاتوازن برقرار رکھنے پر مختلف تجاویزپرغورجاری ہے۔جن پلیئرز کااپنے بورڈ سے معاہدہ نہیں ہے ان کےمتعلقہ بورڈ سے این اوسی کے طریقہ کار پربھی بات چیت ہوگی۔ جس کی بھارت کی جانب سے مخالفت کاامکان ہے۔

Leave a reply