آئی سی سی نے ایک نیا ایوارڈ متعارف کرا دیا

0
37

آئی سی سی نے ایک نیا ایوارڈ متعارف کرا دیا

باغی ٹی وی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلئیرز آف دی منتھ ایوارڈ متعارف کرا دیا۔

پلیئرز آف دی منتھ ایوارڈ فینز کے ووٹ اور ماہرین کے پینل کی رائے کے مطابق دیا جائے گا، یہ ایوارڈ مہینے کے بہترین مرد اور خاتون کرکٹر کو دیا جائے گا۔

پہلے مہینے کے مینز کرکٹرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کرکٹر شامل نہیں ہے جبکہ پاکستان کی ویمن کرکٹر ندا ڈار خواتین کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

ادھر جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تشکیل کی ابتدائی مشاورت شروع کردی گئی ، فٹنس مسائل سے دوچار شاداب خان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان کی عدم موجودگی میں لیگ اسپنر زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، آل راونڈر عامر یامین اور عماد بٹ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے

خیال رہے کہ آلراؤنڈر شاداب خان اپنی بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے تھے ، لہٰذا وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہیں لیکن ٹی 20 میچ میں بھی نہیں‌ کھیل سکیں گے ۔ شاداب خان نیپئر میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے بعد انجری کا شکار ہوئے تھے۔ قومی اسکواڈ کے ترنگا پہنچنے پر ان کی انجری کا ایم آر آئی سکین کروایا گیا۔سکین میں تشخیص ہوئی ہے کہ شاداب خان کی بائیں ٹانگ کے ریکٹس فیمورس مسل میں بڑے گریڈ کا ٹیئر ہے۔

Leave a reply