آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا

0
130

میلبرن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا، جس کے مطابق فاتح ٹیم کو 1.06 ملین ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ اس میں ٹرافی شامل نہیں ہوگی۔

آئی سی سی کے اعلان کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 5.6 ملین ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 1 ارب 26 کروڑ 79 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو 1.06 ملین ڈالر ملیں گے، جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 36 کروڑ 22 لاکھ اور 64 ہزار روپے بنتے ہیں جبکہ رنر اپ کو 8 لاکھ امریکی ڈالر 18 کروڑ گیارہ لاکھ روپے کے قریب بنتے ہیں۔

اسی طرح سیمی فائنل میں شکست کا سامنا والی ہر ٹیم کو چار لاکھ امریکی ڈالرز، سپر 12 مرحلے میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو فی میچ کے حساب سے 40 ہزار امریکی ڈالرز، سپر 12 میں آؤٹ ہونے والی ٹیموں کو 70، 70 ہزار امریکی ڈالرز دیے جائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق پہلے راؤنڈ میں آؤٹ ہونے والی ٹیم 40 ہزار ڈالرز کی حقدار ہوگی۔

قومی ٹیم کے کپتان اور انگلش ٹیم کے قائد نے میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کی چھت پر ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بابر اور رضوان کی جوڑی سے ڈر


آئی سی سی نے دونوں کپتانوں کی چھت تک پہنچنے کی ویڈیو بھی جاری کردی، جس میں بابر اعظم اور جوز بٹلر کو چھت پر جاتے اور پھر ٹرافی کے ہمراہ خوبصورت مقام پر تصاویر بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے شاداب خان جبکہ بٹلر نے بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا۔

پاکستان انگلینڈ ورلڈ کپ فائنل: آئی سی سی نے رولز میں پھرتبدیلی کردی

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آج میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تاہم اتوار کے روز وہاں بارش بھی متوقع ہے، اسی وجہ سے پیر کے دن بھی 10 اوور کا فائنل کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ 30 سال قبل 1992 میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ورلڈکپ میں آسٹریلیا میں ہی مدمقابل تھیں، جس میں عمران خان کی کپتانی میں کھیلنے والی ٹیم نے پہلی بار پاکستان کو عالمی چیمپئن بنایا تھا۔

شائقین کرکٹ ٹی 20 ورلڈکپ کو بھی 1992ء سے جوڑ رہے ہیں اور وہ دلچسپ نشانیاں بیان بھی کرتے ہوئے امید کا اظہار کررہے ہیں کہ پاکستان ایک بار پھر تاریخ دہراتے ہوئے ٹی 20 کا فاتح بھی بن جائے گا۔

ویڈیو:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سےایک دن قبل میلبرن میں تیز بارش

Leave a reply