آئی سی سی نے امپائزر کو بالکل بیکار بنا دیا ہے،سابق انگلش کرکٹرڈیوڈ لائیڈ
انگلینڈ کے سابق کرکٹر، کوچ اور موجودہ کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے امپائرز کو بیکار کر دیا ہے۔
باغی ٹی وی : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور بنگلا دیش کےدرمیان 2 نومبر کو ہونےوالے میچ کے دوران اور بعد میں متعدد ڈرامے دیکھنے کو ملے اور اس حوالے سے سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا صارفین نے آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا بنگلادیش کی جانب سے دوران میچ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی پر فیک فیلڈنگ کا الزام بھی عائد کیا گیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلے پاکستان اب بنگلہ دیش،کوہلی کے اشارے پردو متنازعہ نو…
جبکہ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اس میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی سی سی بھارت کو کسی بھی طرح سیمی فائنل میں پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
شاہد آفریدی کے بیان پر ڈیوڈ لائیڈ نے ایک جملے میں ہی اپنا تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ’پاور فل‘۔
Powerful https://t.co/qVDytfSgqy
— David 'Bumble' Lloyd (@BumbleCricket) November 3, 2022
ایک صارف کی جانب سے ڈیوڈ لائیڈ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نہیں سمجھتے کہ ٹیکنالوجی نے امپائرز کا بوجھ کم کر دیا ہے؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق انگلش کرکٹر نے لکھا کہ آئی سی سی نے امپائر کو بالکل بیکار بنا دیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بارش کے بعد دوبارہ میچ شروع کرنے پربنگلا دیشی کپتان نے ایمپائر…
ICC instructions have made them inactive https://t.co/YntMsPzhxh
— David 'Bumble' Lloyd (@BumbleCricket) November 3, 2022
واضح رہے کہ بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن امپائرز کی جانب سے بارش کے فوری بعد گیلی آؤٹ فیلڈ ہونے کے باوجود میچ دوبارہ شروع کرنے پرناراض دکھائی دیئے پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی بالنگ کے دوران ویرات کوہلی کی جانب سے امپائر کو اشارہ کیا گیا کہ نوبال قرار دی جائے جس پر انہوں نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ دینے کے بجائے نوبال قرار دیدی جس سے مخالف ٹیم کو فائدہ پہنچا-