دشمن نے اس بار اندر سے حملہ کروایا ہے. آصف علی زرداری

0
83

عمران خان کے بیان کے حوالے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت بھی اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ کیونکہ ہم نے مل کر دشمن کا مقابلہ کی جبکہ دشمن نے اس بار اندر سے حملہ کروایا ہے

سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ملکی اداروں کے خلاف زہر افشانی کی مذمت کی گئی ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر لائن عبور کر رہا ہے اور اس شخص کو نہ تو ملک کی سالمیت کی فکر ہے نہ ملک کے اداروں کی۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص کو صرف اقتدار، اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا جبکہ اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہم کسی صورت بھی اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ 1947 سے لے کر اب تک ہم نے اور اداروں نے مل کر دشمن کا مقابلہ کیا ہے لیکن دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کروایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے اور ہم دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔ واضح رہے کہ آئی ایس پی آر نے عمران خان کے بے بنیاد الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت سے معاملے کی تحقیقات کی درخواست ہے، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

پاک فوج ایک پروفیشنل اور ڈسپلن رکھنے والی تنظیم ہے۔ وردی پوش اہلکاروں کےذریعےغیرقانونی کارروائیوں کیلئےاحتسابی نظام موجودہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ذاتی مفادات کی خاطر الزامات لگا کر رینک اینڈ فائلز کی عزت اور وقار کو داغدارکیا جا رہا ہے،ادارہ حسد سےاپنےافسروں اورسپاہیوں کی حفاظت کرے گا،کسی کو بھی ادارے یا افسروں کی بےعزتی کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

Leave a reply