ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 402 رنز کا ہدف

0
181
match

آئی سی سی ورلڈ کپ، آج 35 واں میچ کھیلا جا رہا ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج انتہائی اہم ترین مقابلہ ہے،

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،آج کا میچ بنگلورو میں کھیلا جا رہا ہے، نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 68 رنز پر گر گئی. اوپنر ڈیوون کانوے کو حسن علی نے 35 رنز پر آؤٹ کر دیا،نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان 248 رنز پر اٹھانا پڑا، اوپنر ڈیوون کانوے کو حسن علی نے 35 رنز پر آؤٹ کیا ،نیوزی لینڈنے پاکستان کو جیت کیلئے 402 رنز کا ہدف دے دیا، نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹس کے نقصان پر 401 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3، حسن علی، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی.

دوران میچ رچن رویندرا نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سنچری بنائی وہیں ولیمسن 95 پر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی طرف سے شاہین کو 10 اوورز میں 90 رنز پڑے اور وہ پاکستان کی طرف سے ورلڈکپ میں مہنگے ترین بولر بن گئے، حارث رؤف نے بھی سب سے زیادہ 10 اوور میں 85 رنز دیئے،

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آج ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا ریکارڈ بنا لیا،آج کے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے 46 چوکے اور آٹھ چھکے شامل ہیں،

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا،پاکستان ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ دس رنز آگے ہے

پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 11 رنز پر گری اور عبداللہ شفیق صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،ایک وکٹ کے بعد بابراعظم اور فخر زمان نے کریز سنبھالی اور فخر زمان نے کیویز بیٹر کی خوب درگت بنائی،فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 9 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے

آج دوپہر میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے،ٹاس کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے پچھلے میچز میں اچھی بولنگ کی ہے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر اسامہ میر کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں

یہ میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے، دونوں کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے

Leave a reply