میانوالی،پاک فضائیہ کے بیس پر دہشتگردانہ حملہ،3 دہشتگرد ہلاک

میانوالی ایئربیس پر آپریشن مکمل، تمام دہشتگردوں کو مار دیا گیا
0
318
irpr, pak army

پنجاب کے شہر میانوالی میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے میانوالی ٹریننگ ائیربیس پر آج صبح حملے کی کوشش کی جس پر پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا، دہشتگردوں کے حملے پر پاک فوج نے بر وقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر حملہ ناکام بنایا،آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے 3 طیاروں اور فیول باوزر کو نقصان پہنچا جب کہ جوانوں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ کلیئرنگ اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے اور باقی 3 دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا،پاکستان کی مسلح افواج ہر قیمت پر ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں

میانوالی ایئربیس پر آپریشن مکمل، تمام دہشتگردوں کو مار دیا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میانوالی ایئربیس آپریشن کا فوری اختتام امن کے تمام دشمنوں کے لئے واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ چوکس رہتی ہیں اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے اور وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں،پی اے ایف ائیربیس میانوالی پر حملہ کرنے والے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے.

میانوالی ایئر بیس پر دہشت گردوں نے حملے کے لئے سیڑھی کا استعمال کیا، دیوار پر لگی باڑ بھی کاٹی گئی،دیوار کود کر اندر داخل ہوئے تا ہم پاک فوج نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا.

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

فون پر برا بھلا کہنے کی رنجش پر امام مسجد قتل کر دیا گیا

 خواجہ سرا امام مسجد کیس میں عدالت نے ملزم کو جیل بھجوا دیا

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نےمیانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری سکیورٹی فورسز بہادری سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا رہی ہیں ،سکیورٹی فورسز کے افسر اور جوان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں ،دہشت گردی کے خاتمے میں قوم کی نجات ہے

دہشت گردی کی حالیہ لہر پاکستان کو دوبارہ عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے،نگران وزیر داخلہ
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈی آئی خان، پسنی اور میانوالی میں حملہ آور دہشت گردوں کے نام الگ ضرور ہونگے لیکن پس پردہ دشمن ایک ہی ہے۔دہشت گردی کی حالیہ لہر پاکستان کو دوبارہ بے یقینی اور عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے،تمام سول اور ملٹری ادارے یک جان ہو کر خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کریں گے ، دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے،

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےمیانوالی میں ٹریننگ ائیر بیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا،صدر عارف علوی کا کہنا تھا دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے

نفرت اور تقسیم کی آئیڈیالوجی کو ختم کرنا ہوگا،بلاول
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میانوالی میں پاکستان ائیرفورس کے ٹریننگ ائیربیس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے،بلاول نے میانوالی ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بچے کچھے دہشت گرد اپنے مذموم عزائم سے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کا مقابلہ کیا ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے ملک میں انتہاپسندی، نفرت اور تقسیم کی آئیڈیالوجی کو ختم کرنا ہوگا،

تحریک انصاف کا ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر اظہارِ تشویش
پاکستان ائیر فورس ٹریننگ ائیر بیس میانوالی پر دہشتگرد حملےکا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر اظہارِ تشویش کیا ہے، ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ محض دو روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات ریاست کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہیں ،سکیورٹی فورسز کے جوان اپنی جان پر کھیل کر بروقت کارروائی کے زریعے حملہ ناکام بنانے پر زبردست تحسین کے مستحق ہیں۔الیکشن سے قبل ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کا سر اٹھانامختلف شبہات کو جنم دیتا ہے،دہشت گردی کے واقعات پر قابو پانے اور مزید سنگین نتائج سے بچنے کیلئے ایک مؤثر قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے،عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے نتیجے میں آنے والی عوام کی نمائندہ حکومت ہی پالیسی فیصلے لینے کا اختیار و مینڈیٹ رکھتی ہے، تحریک انصاف وطن کی راہ میں جرات و بہادری سے لڑتے اور جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے

Leave a reply