دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔اس نئی اور تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم نے اپنا ریکارڈ برقرار رکھا ہے ، آئی سی سی کی طرف سے جاری کردی رینکنگ میں پہلے دونمبرپاکستانیوں کے ہیں

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے اور رضوان دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجے ترقی کے بعد 24 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کی بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اور رضوان کے علاوہ پاکستان کا صرف ایک ہی بلے باز شامل ہے جو فخر زمان ہیں اور ان کا نمبر 43 واں ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ بولرز میں پاکستان کے شاداب خان 17، حارث رؤف 27، عماد وسیم 44، محمد نواز 61، حسن علی 65 اور فہیم اشرف 97 ویں نمبر پر ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

دورہ انگلش کرکٹ ٹیم: انگلش کرکٹ ٹیم کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل کی بیٹرز کی رینکنگ میں بھی بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور امام الحق دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈوسن تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

ون ڈے کی رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی کی مزید تنزلی ہوئی اور وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئے۔

سری لنکا میں کشیدگی:کولمبو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ

ون ڈے کے بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے، بھارت کے جسپریت بمراہ دوسرے جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔ون ڈے کے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور راشد خان تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

دوسری طرف گال ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو4 وکٹ سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

گال ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو آخری روز 120 رنز درکار تھے جب کہ سری لنکا کو 7 وکٹیں چاہیئے تھیں۔

 

 

 

بدھ کو کھیل کے آخری روز پاکستان نے 342 رنز کےہدف کا تعاقب محتاط انداز میں کیا۔ پاکستان کے بلے باز عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے رنز کی رفتار کوآگے بڑھایا۔ محمد رضوان 40 رنز بنا کر جیا سوریا کی گیند پرایل بی ڈیبلو آؤٹ ہوئے۔

 

 

پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے آغا سلمان 12 رنز پر جیاسوریا کی گیند پر وکٹ کیپرڈک ویلا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

 

 

حسن علی صرف 5 رنز بناسکے اور اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے۔

 

 

عبداللہ شفیق نے کیرئیر کی بہترین اننگز کھیلی۔ انھوں نے 160 رنز اسکور کئے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد نواز 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

 

سری لنکا نے پہلی اننگز میں 222 رنز اسکور کئے تھے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 218 رنز پرآؤٹ ہوگئی تھی۔

 

 

سری لنکا کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 337 رنز بنائے اور پاکستان کو 342 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ نے پہلی اننگز میں 4 وکٹیں،حسن علی اور یاسرشاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔نسیم شاہ اور محمد نواز کےحصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔

 

 

دوسری اننگز میں محمد نواز نے 5 وکٹ حاصل کئے۔یاسر شاہ نے 3 جبکہ حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 

سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں پربتھ جیاسوریا نے 5 وکٹ حاصل کی تھیں۔ انھوں نے دوسری اننگز میں 4 وکٹ حاصل کئے۔

Shares: