اداروں پر حملہ کرنا ن لیگ کا وطیرہ، پیپلز پارٹی سے رابطے ہیں یا نہیں؟ شفقت محمود نے بتا دیا

اداروں پر حملہ کرنا ن لیگ کا وطیرہ، پیپلز پارٹی سے رابطے ہیں یا نہیں؟ شفقت محمود نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اداروں پر فزیکلی حملہ کرنا ن لیگ کا وطیرہ ہے

وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، اگر نیب پر حملہ کیا تو بہت بڑی زیادتی ہو گی اپوزیشن جماعتیں نیب پر حملے نہ کریں ،ہمارے پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی روابط نہیں ہیں ن لیگ کیساتھ کوئی نہیں چل سکتا ن لیگ کی من مرضی کے باعث کسی بھی جماعت سے انکا اتحاد نہیں ہو گا ،ہم چاہتے ہیں ملک میں امن و امان قائم رہے ،اگر نیپ پر پر امن جلوس لاتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،حکومت کہیں نہیں جا رہی، پی ٹی آئی نا صرف اپنی مدت پوری کرے گی ،بلکہ اگلا الیکشن بھی جیتے گی

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہم نے مشکل صورتحال میں ٹیلی ا سکول لانچ کیا، دوبارہ اسکول کھولنے کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کریں گے ،محکمہ تعلیم کی خواہش ہے کہ اسکول کھل جائیں، سرکاری اسکولوں میں زیادہ تر سلیبس اردو میں پڑھایا جاتا ہے،ایلیٹ اسکولوں میں سلیبس انگریزی میں ہے،تقسیم کو ختم کرنے کے لیے حکومت نے یکساں تعلیمی نظام بنایا ہے، پنجاب،خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں میں یکساں نظام تعلیم لایا جائیگا،کوروناصورتحال میں متعدد اقدامات کیے، ہم تو پبلشرز کو ریپڈ طریقے سے رجسٹریشن کروانا چاہتے ہیں،پنجاب میں رجسٹریشن کے لیے مشکلات ہیں،وزیر اعلی ٰسے ملاقات ہوئی امید ہے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، تعلیمی اداروں سے متعلق 24 مارچ کو فیصلہ کیا جائے گا آن لائن پڑھائی سے طلبا خوش نہیں، آن لائن تعلیم میں وہ بات نہیں جیسے کلاسز میں ہوتا ہے،

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ رواں سال اگست سے اسکولوں کے تعلیمی سال کا آغاز ہو گا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں کو قومی نصاب کے مطابق کسی بھی نصابی کتاب کو استعمال کرنے کا اختیار ہے،کتاب کو استعمال کرنے سے متعلق صوبائی حکومت سے این او سی لینا لازم ہوگا،

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یا مزید بند رہیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے اپنی خواہش بتا دی

Comments are closed.