اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کی مشروط آمادگی ظاہر کردی اور کہا ہے کہ امریکی سائفر کی تحقیقات کرائی جائیں تو اسمبلی میں واپس آسکتے ہیں۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے اور پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کے پاس تمام اختیارات ہیں،
عمران خان نے کہاکہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات تھے پتا نہیں کب کیسے خراب ہوگئے، اپوزیشن سے زیادہ حکومت کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے، اب ہم اپوزیشن میں ہیں تو اپوزیشن میں رہتے ہوئے تعلقات کیسے بہتر ہوسکتے ہیں؟عمران خان نے کہا کہ اب حکومت ملی تو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، تحریک انصاف پہلی بار حکومت میں آئی تھی اس لیے غلطیاں ہوئیں۔
عمران خان نے مزید بولے کہ حکومت کی ترجیحات معیشت نہیں بلکہ اپنے کرپشن کیسز ختم کرانا ہے، موجودہ حکومت نے نیب کے گیارہ سو ارب روپے کے مقدمات ختم کرائے، نیب کا کیس ختم ہوتے ہی اسحاق ڈار وطن واپس آنے کو تیار ہیں، اسحاق ڈار کے بعد نواز شریف بھی وطن واپس آنے کی تیاری کر رہا ہے۔
عمران خان یوٹرن نہ لیں تو شاید انہیں کوئی یاد نہ رکھے، ہر بات پر یوٹرن ،یوٹرن یوٹرن
آج عمران خان نے کہہ دیا کہ اگر سائفر کی تحقیقات کروائی جائیں تو اسمبلی میں واپس آ سکتے ہیں ،عمران خان نے یہ بھی تسلیم کر لیا کہ اب حکومت ملی تو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، تحریک انصاف پہلی بار حکومت میں آئی تھی اس لیے غلطیاں ہوئیں
عمران خان تین سال سے زائد عرصہ وزیراعظم رہ چکے ہیں، ہر وہ دعویٰ جو عمران خان اقتدار میں آنے سے پہلے کر چکے تھے حکومت میں آنے کے بعد اسکے الٹ ہی کام ہوا. بیساکھیوں پر کھڑی حکومت جب گئی تو پھر اداروں کے خلاف محاذ کھول لیا
عمران خان ہٹائے جانے کے بعد نئے الیکشن کا مسلسل مطالبہ کر رہے تھے آج انکے اعلان سے یہ ثابت ہو گیا کہ موجودہ اتحادی حکومت اپنا وقت پورا کرے گی اور عمران خان پھر پرانی تنخواہ میں اپنے اراکین کو اسمبلیوں میں بھیج دیں گے،
کسی سے بات نہیں کروں گا، میں نے نمبر بلاک کر دیئے کہنے والا عمران خان اب منتیں کر رہا ہے مگر کوئی اس سے بات کرنے کو تیار نہیں،یہی وجہ ہے کہ اسمبلیوں میں واپسی کا مشروط اشارہ دے دیا لیکن آنیوالے دنوں میں شاید یہ مشروطیت بھی ختم ہو جائے گی
پاکستان سب سے بڑی مشکل میں ہے، سیلاب سے اموات ہوئیں،لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے،گھر تباہ، بچے یتیم، لوگ ایک ایک کھانے کے لقمے کو ترس گئے، ایسے میں عمران خان کو چاہئے کہ مفاہمت کی راہ اختیار کریں اوراپنے ہم وطنوں کو مزید کسی مصیبت میں نہ دھکیلیں
شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟