کراچی :معروف اداکارہ نے بالآخر فردوس جمال کی طرف سے کی گئی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے کہہ ہی کہ کہ جب کوئی بلا وجہ تنقید کرتا ہے تو اسے بڑی تکلیف ہوتی ہے.
اپنے بیان میںماہرہ خان نے کہا کہ میں باتوں سے زیادہ کام پر دھیان دیتی ہوں ۔سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو سے متعلق ماہرہ خان نےکہا جب کوئی کسی پر تنقید کرتا ہے تو اس میںپھر جوابی تنقید سننے کا حوصلہ بھی ہونا چاہیے.
ماہرہ خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سینئر اداکار ندیم بیگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گفتگوناپسند کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہماری انڈسٹری کے سپر سٹار ہیں۔ ماہرہ نے کہا کہ فردوس جمال کو شوبزنس کے ساتھیوں نے جواب دیا، ان سب ساتھیوں کی شکر گزار ہوں۔