لاہور:آج عام انتخابات ہوں تو پی ڈی ایم اتحاد پی ٹی آئی کو شکست دے سکتا ہے،یہ نئی ڈویلپمنٹ ایک سروے کے نتیجے میں سامنے آئی ہے ، ملک میں اگر آج عام انتخابات ہوں تو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے اتحاد کو 39 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان میں آنے والے انتخابات کے حوالے سے نئی سروے رپورٹ نے پاکستان میں اس وقت سیاسی جماعتوں کی قوت کا ایک اندازہ کیا ہے ، یہ بات عوامی آراء جاننےکے تحقیقی ادارےانسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ کے سروے میں سامنے آئی ہے۔
پاکستان میں آئندہ الیکشن میں کیا صورت حال ہوگی اس کے متعلق سروے کے مطابق اگر آج عام انتخابات ہوں تو مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی ، جے یو آئی ف اور ایم کیو ایم کے اتحاد کو 39 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔سروے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 29 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آسکتی ہے۔
دوسری طرف اسی حوالے سے دیئے گئے سروے کے مطابق انفرادی صورت میں 29 فیصد عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینےکا کہا جب کہ پچیس فیصد نے ن لیگ کو ووٹ دینے کے ارادے کا اظہار کیا۔جبکہ دیگرجماعتیں اس سے بھی پیچھے ہیں
پاکستان میںآئندہ ہونے والے عام انختخابات کے حوالے سے ہونے والے سروے کے دوران نو فیصد افراد نے پیپلز پارٹی کو، تین فیصد نے جے یو آئی ف کو ووٹ دینےکا کہا، جب کہ سات فیصد نےکسی کو بھی ووٹ نہ دینےکا کہا۔