نئی دہلی : بھارت ٹوٹ رہا ہے،کسی مسلمان کو ملک سے نکالا تو سینے پرگولی کھاؤں گا، اطلاعات کے مطابق مشہور بھارتی گلوکار دیلن نائرنے مسلم مخالف شہریت بل پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر کسی مسلمان کو ملک سے باہر نکالا تو سینے پر گولی کھاؤں گا۔

 

دہشت گردوں نے حملےمیں 31 عورتوں سمیت 35 شہری ماردیئے

تفصیلات کے مطابق مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف بھارتی ریپر کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ریپر و کمپوزر کی کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مودی سرکار پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ مسلمان، عیسائی، سکھ سب بھائی ہیں۔

 

حکومت کےلیےہرروزنیافتنہ، ٹرانسپورٹرزنےہڑتال کااعلان کردیا

معروف بھارتی گلوکار دیلن نائر جنہیں دنیا رفتار ریپر کے نام جانتی ہے نے اپنے کنسرٹ کا آغاز کرنے سے پہلے بھارتی حکومت کو مسلمان مخالف شہریت کا بل منظور کرنے کی مخالفت کی۔

آج کے دن :معروف شاعرہ پروین شاکرروڈ حادثےمیں وفات پاگئیں‌

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رفتار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باعث مداحوں و سوشل میڈیا صارفین کی جانب انہیں خوب سراہا جارہا ہے تاہم بعض حلقوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

26 دسمبرمعروف شاعر،ادیب منیر نیازی وفات پاگئے

گلوکار نے اس کے بعد شائقین کو ارسن نامی اپنے باڈی گاڑد سے متعارف کراتے ہوئے کہا کہ ‘اس انسان کا نام ارشد ہے، یہ میرا ایسا خیال رکھتا ہے کہ کوئی مجھے دھکا بھی نہیں مار سکتا، اگر کوئی اس کو دیش (بھارت) سے نکالنے کی بات کرے گا تو سامنے گولی کھاؤں گا’۔

Shares: