لاہور:اگرایم کیوایم کےتمام دھڑے متحد نہ ہوئےتواگلےانتخابات میں کراچی،حیدرآباد پی پی کے ہاتھ میں چلے جائیں گے:اطلاعات کے مطابق سینیئر صحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان نے سندھ کی سیاسی صورتحال کی ایسی تصویرکشی کی ہے کہ جس کےبعد اس پشین گوئی کے پورا ہونے میں بہت زیادہ امکانات نظرآتے ہیں
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرسندھ کی سیاسی جماعتوں کوباخبرکرتے ہوئے مبشرلقمان نے کہا ہے کہ اگرایم کیوایم پاکستان ، پاک سرزمین پارٹی اورفاروق ستارسمیت دیگردھڑے متحدنہ ہوئے توپھراگلے انتخابات میں ایم کیوایم کا وجود نظرنہیں آتا
Due to internal rift between #MQM, #PSP, and #Faruke Sattar, #PPP is all set to sweep the next local body elections in Karachi and Hyderabad. They are set to win almost 4 districts of Karachi while other parties will fight over remaining 3.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) June 4, 2021
مبشرلقمان نے سیاسی منظرنامہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگریہی نااتفاقی کی صورت حال رہی تو آنے والے بلدیاتی انتخبات میں کراچی اورحیدرآباد میں پی پی کلین سویپ کرجائے گی
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وہ تو یہ دیکھ رہے ہیں کہ نااتفاقی کی صورت میں کراچی کے 4 اضلاع میں پی پی کلین سویپ کرے گی اورباقی تین اضلاع میں دیگرجماعتیں کامیاب ہوتے نظرآرہی ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ سندھ میں ایم کیوایم کا وجود خطرے میں پڑھ جائے گا