نیب آزاد ہوتا تو میر شکیل کی بجائے فیصل واوڈا جیسے لوگ اندر ہوتے،اطلاعات کےمطابق بائیں بازوسے تعلق رکھنے والے پاکستان کے صحافی عمر چیمہ ایک بارپھرکھل کرسامنے آگئے ہیں، عمر چیمہ نے میر شکیل کے بارے میںں جواب دے کراپنی ذاتی دلچسپی کا بھی اظہارکردیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق عمرچیمہ کہتے ہیں کہ اگر نیب آزاد ہوتا تو میر شکیل الرحمان کی بجائے فیصل واوڈا جیسے لوگ اندر ہوتے جسے آج تک کسی نے بلا کر نہیں پوچھا کہ تم پر جو الزامات ہیں (اور انکے دستاویزاتی ثبوت موجود ہیں) انکا جواب ہی دے دو یہاں الٹی گنگا بہتی ہے

عمر چیمہ نے میرشکیل کی وکالت کرتے ہوئے اوراپنے جزبات کوموجزن کرتے حسب روایت ایک متنازعہ بیان دے کرپاکستانی میڈیا میں زندہ رہنے کی کوشش کی ہے

Shares: