اگر انصاف نہ ملا تو کسی کو نہیں چھوڑوں گا:نورمقدم کے والد نے کس کودھمکی دی؟

0
86

اسلام آباد: اگر انصاف نہ ملا تو کسی کو نہیں چھوڑوں گا:نورمقدم کے والد نے کس کودھمکی دی؟؟اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے مشہورقتل کے کیس میں اس وقت ایک نیا موڑ آگیا ہے اور اس حوالے سے مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے کہا کہ میری بیٹی بہت پیاری اور نرم دل تھی،

نورمقدم کے والد محترم شوکت علی کہتےہیں‌ کہ کل سے ہمارا خاندان بری طرح رو رہا ہے، میں سفیر رہا اور میں انصاف چاہتا ہوں۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے وزیراعظم عمران خان ،معاون خصوصی شہباز گل اور وفاقی وزیر شیریں مزاری کا واقعہ کا فوری نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایسا کیس نہیں کہ ملزم فرار ہوا، ملزم پکڑا گیا اور اسلحہ کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔ قاتل ایک پاگل آدمی نہیں ہے اور اگر ایک پاگل کو کمپنی کا ڈائریکٹر لگایا تو ماں باپ کو بھی تفتیش کا حصہ بنانا چاہئیے۔

سابق سفیرکا کہنا تھا یہ ایک صاف کیس ہے اور قاتل سامنے کھڑاہے،جب قتل کیا گیا قاتل کے چوکیدار نے بھی دیکھا انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے اور ہم انصاف کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیدھا سیدھا قتل کا واقعہ ہے، قاتل کوئی پاگل نہیں تھا، ہماری بچی بالکل معصوم تھی، میں حکومت سے انصاف چاہتا ہوں، اُمید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا، اگر نہ ملا تو کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔

۔یاد رہے کہ 20 جولائی کو اسلام آباد میں تھانہ کہسار کے علاقے سیکٹر ایف سیون فور میں نوجوان خاتون کو لرزہ خیز انداز میں قتل کردیا گیا تھا۔

خاتون کو تیز دھار آلے سے بہیمانہ انداز میں قتل کیا گیا۔ لڑکی کا گلا کاٹنے کے بعد سر کاٹ کر جسم سے الگ کر دیا گیا تھا۔

واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سینئر افسران اور متعلقہ ایس ایچ او موقع واردات پر پہنچے اور تحقیقات کیں۔

قتل میں ملوث ظاہر جعفر نامی شخص کو موقع واردات سے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا اور وقوعہ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

دوسری طرف فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ نورمقدم کے قاتل کوسزا دلوا کررہیں گے ، اس سلسلے میں پولیس تفتیش کے ذریعے اس واقعہ کے مزید شواہد اکٹھے کررہی ہے

Leave a reply