آئی جی پنجاب انعام غنی کی سکیورٹی پر کتنے اہلکار معمور ، سوالات اٹھ گئے
آئی جی پنجاب انعام غنی کی سکیورٹی پر کتنے اہلکار معمور ، سوالات اٹھ گئے
لاہور ، آئی جی پنجاب انعام غنی کی سکیورٹی پر ہزاروں اہلکار تعینات ، صوبہ پنجاب کے رکھوالے نے اپنی اسکیورٹی کیلئے متعدد برانچوں کے اہلکاروں کو اپنی اسکیورٹی پر لگا دیا شہریوں کی سیکیورٹی کیسے ہوگی .
آئی جی پنجاب انعام غنی خود کو غیر محفوظ سمجھتا ہے وہ صوبہ میں کرائم کیسے کنٹرول کرے گا . آئی جی پنجاب کیلئے لگے روٹ کے دونوں اطراف سپیشل برانچ کے اہلکار صبح 7 بجے سے رات گئے تک روٹ پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں
آئی جی پنجاب نے سپیشل برانچ کو ہائی جیک کرکے اپنی اسکیورٹی پر لگا دیا، سپیشل برانچ کے اہلکاروں کو اپنی اسکیورٹی میں مصروف کرکے علاقائی سطح پر پولیس افسران کو کھلی چھوٹ دے دی گئی
آئی جی پنجاب نے پچھلے دو ماہ سے گھر سے دفتر تک روٹ پر سپیشل برانچ کے اہلکاروں کو لگا کر وزیراعلی تک رسائی کی سپیشل رپورٹس پر پردہ ڈال دیا
آئی جی پنجاب ہزاروں اہلکاروں کو اپنی اسکیورٹی پر لگا کر خزانہ پر بوجھ بن گئے وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر پانی پھیر دیا گیا اس پر وزیراعلی خاموش بیٹھے ہیں.