کراچی:فیملی یا رشتےداروں کو کچھ ہوا تو شہبازشریف، مریم نواز اور راناثنااللہ ذمہ دار ہوں گے۔اس ناراضگی کا اظہار معروف گلوکار سلمان احمد نے کیا ہے اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چاہنے والوں میں سے ایک ہیں
اس سلسلے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ معروف گلوکار سلمان احمد نے ایک ویڈیو بھی وائرل کی ہے جس کے پیغام میں سلمان احمد کہتے ہیں کہ میرے گھر کے اردگرد گاڑیوں میں نامعلوم افراد گھوم رہے ہیں، سلمان احمد کہتے ہیں کہ آج راناثنااللہ کے کارکنوں گلوبٹوں نے میرے گھر والوں کودھمکی دی ہے۔
دوسری طرف اسی حوالے سے سلمان احمد کا کہنا تھا کہ میرے گھر والوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد آپ کا یعنی سلمان احمد کے بارے میں پوچھ رہےہیں،معروف گلوکار کا کہنا تھا کہ اس قسم کی حرکتیں 2 ہفتے سے ہو رہی ہیں سلمان احمد نے مزید کہا کہ جس طرح مجھے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ایسے ہی 2 ہفتے سے صحافیوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے ایسے ہی ایازامیر پر تشدد کیا گیا اور عمران ریاض کو جیسےگرفتار کیا گیا۔
سلمان احمد کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خواتین اور نوجوانوں پر تشدد کیا جا رہا ہے ایسا لگ رہا ہے پاکستان میں جمہوریت نہیں فاشزم ہے ایف آئی اے کا سائبرکرائم سےمتعلق آج کوئی نوٹس بھی آیا ہے۔لیکن سلمان احمد نے اس نوٹس کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا
معروف گلوکارسلمان احمد نے ویڈیو کے آخرمیں پھر کہا کہ فیملی یا رشتےداروں کو کچھ ہوا تو شہبازشریف، مریم نواز اور راناثنااللہ ذمہ دار ہوں گے۔