اسلام آباد:معیشت نیچےجائےگی توکیا پوری قوم کا نقصان نہیں ہوگا؟:اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نےاسلام آباد میں ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےیہ ملک ہم سب کا ہے ، اس کونقصان پہنچتا ہے توسب کونقصان ہوتا ہے ، ہمیں ملک کی فکرکرنی چاہیے ، اس وقت حالات بہت خراب ہیں
اسلام آباد پالیسی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے پاکستان میں رجیم چینج کے موضوع پر ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت یہ بحث جاری ہے کہ اس ملک کے ساتھ ہوا کیا ہے اکنامک سروے کے مطابق ہمارے دورمیں معیشت بہتر ہو رہی تھی تحریک انصاف دورمیں زراعت،انڈسٹری ، دیگر شعبوں میں بہتری آرہی تھی۔
جاسوسی کروانے کیلئے ملازم کو تب خریدا گیا جب عمران خان وزیر اعظم تھے،شہباز گل
عمران خان نے کہا کہ کونسی ایسی قیامت آگئی تھی کہ ہماری حکومت کوبیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا ہمیں بتایا گیا کہ ہماری حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کی اہل نہیں دو مہینے میں اتنی مہنگائی ہو گئی جتنی ہمارے ساڑھے3 سال میں نہیں تھی جوقیمت اسوقت قوم مہنگائی، لوڈشیڈنگ کی صورت میں ادا کر رہی ہے ذمہ دار کون ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ سب کو خوف ہے کہ ہماری معیشت سری لنکا کے حالات کی طرف جارہی ہے اگر ایسا ہوا تو سب سے بڑا مسئلہ نیشنل سیکیورٹی کے لئے ہوگا ملٹری سیکیورٹی ایک طرف ہے،معاشی سیکیورٹی اتنی ہی اہم ہے جو چور ڈاکو ہم پر مسلط کیے گئے انکے 1100 ارب معاف کیے گئے امریکا چاہتا ہےپاکستان میں بیسزمل جائیں ،اپنے فائدے کےلئے استعمال کریں۔
عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا انکا پاکستان میں کیا انٹرسٹ ہے؟ کرپشن کر کے باہر بھاگنے والے این آر او لے کر واپس آنا چاہتے ہیں رجیم چینج کا نقصان صرف پاکستان کو ہے آج ہمیں غلام بنایا جا رہا ہے ان لوگوں کوہم پر مسلط کیا جا رہا ہے جنکا پاکستان میں کوئی مفاد نہیں جیسا ابھی چل رہا ہے ویسا چلتا رہا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں۔