اسلام آباد :پارٹی نے آج تک غیرقانونی فنڈنگ نہیں کی:پی ٹی آئی نے جواب جمع کروا دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس میں جواب جمع کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر کوئی غیرقانونی فنڈنگ ہوئی ہے تو اس کے ذمہ دار ’ایجنٹ‘ ہیں، پارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے قانونی رکاوٹوں کا سہارا لیتے ہوئے کافی عرصے تک فارن فنڈنگ کیس کو زیر التواء رکھا لیکن حالیہ دنوں میں اپوزیشن کے احتجاج کے اعلان کے بعد فارن فنڈنگ کیس پر کارروائی تیز ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروایا گیا ہے کہ اگر کوئی غیرقانونی فنڈنگ ہوئی ہے تو اس کے ذمہ دار ’ایجنٹ‘ ہیں، پارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ س سے قبل الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے جوابات میں تحریک انصاف دعویٰ کرتی رہی کہ پارٹی کو کسی قسم کی غیرقانونی فنڈنگ نہیں ہوئی مگر حالیہ جواب میں پارٹی نے اپنا مؤقف تبدیل کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے جواب میں تحریک انصاف نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر امریکا میں فنڈنگ کیلئے دو ایجنڈوں کو تعینات کیا گیا اور انہیں فنڈنگ سے متعلق واضح ہدایات دی گئیں۔ اب اگر انہوں نے ان ہدایات پر عمل کرنے کے بجائے غیرقانونی فنڈنگ کی تو اس کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس عمران خان کے قریبی دوست اور پارٹی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے 2014 میں الیکشن کمیشن میں دائر کیا تھا۔

Shares: