کراچی : چین کی پاکستانی مسافروں پر عارضی سفری پابندیاں عائد,اطلاعات کے مطابق چین نے پاکستانی مسافروں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کردیں ، کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث پی آئی اے نے چائنہ جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی۔

تفصیلا ت کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) نے چائینہ جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ۔پروازیں پاکستانی مسافروں میں کروونا ٹیسٹ مثبت آنے پر منسوخ کی گئی۔

چین نے پاکستانی مسافروں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کردی ہیں ۔ترجمان پی آئی اے نے پروازوں کی منسوخی کی تصدیق کر دی۔

Shares: