لاہور:ہوتا ہےکسی نقصان تو ہوجائے:ہم ڈٹے ہوئے ہیں پیچھے نہیں ہٹیں گے:اطلاعات کے مطابق عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہم ڈٹے ہوئے ہیں پیچھے نہیں ہٹیں گے،اب حقیقی تبدیلی آئے گی۔

پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے ساتھیوں سمیت مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یہاں موجود ہوں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب میں بھی پی ٹی آئی راہ فرار اختیار کر چکی، اب شکست یقینی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاق ہو یا پنجاب اکثریت کو جمہوری تقاضوں کے مطابق اُس کا حق ملنا چاہیے، ہم ڈٹے ہوئے ہیں پیچھے نہیں ہٹیں گے،اب حقیقی تبدیلی آئے گی۔

پی ٹی آئی کے منحرف رہنما کا کہنا تھا کہ آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، یہ جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں،جمہوریت اور آئین کا مذاق نہ اڑائیں، الیکشن ہونے دیں۔

عبدالعلیم خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو اکثریت رکھتا ہے وہی وزیر اعلیٰ منتخب ہوتا ہے، ایسا ہونے دیا جائے اگر آپ کے پاس اکثریت ہے تو آپ اسمبلی آئیں اور ثابت کریں، اکثریت کھونے والے اپوزیشن میں بیٹھیں اس میں کوئی حرج کی بات نہیں۔

پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے،بد قسمتی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے، عمران خان بھی وفاق میں یہ تسلیم کریں کہ اُن کے پاس اکثریت نہیں رہی۔

 

Shares: