شوہر کیساتھ تصویر پر "آنٹی” کہے جانے کے تبصرے پر عفت عمر بھڑک اٹھیں

0
94
شوہر-کیساتھ-تصویر-پر-آنٹی--کہے-جانے-کے-تبصرے-پر-عفت-عمر-بھڑک-اٹھیں #Baaghi

پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے طویل مدت بعد شوہر کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی –

باغی ٹی وی : عفت عمر نے شوہر عمر کے ہمراہ سیڑھیوں پر تصویر کیلئے پوز دیتے اپنی ایک دلکش تصویرسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام ٔپر شیئر کی ، تصویر کے کیپشن میں انہوں نے 2021 لکھا۔

تصویر پر جہاں اداکار عمیر رانا اور ازفر رحمن سمیت دیگر فنکاروں اور مداحوں نے تعریف کی وہیں ایک صارف کے کمنٹ نے اداکارہ کو سیخ پا کر دیا-

ایک صارف نے تصویر کے کمنٹ میں اداکارہ کیلئے لکھا کہ وہ لڑکے کی آنٹی لگ رہی ہیں۔

اداکارہ آنٹی کہے جانے پر غصہ ہوگئیں انہوں نے لکھا کہ آپ جیسے خود دِکھتے ہیں آپ سے کسی اچھی بات کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی۔

عفت عمر سے سخت جواب ملتے ہی صارف نے اپنی صفائی میں لکھا کہ وہ تو بس ان کی عمر پر تبصرہ کررہے تھے، اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ وہ ان تمام اشیا کا استعمال نہیں کرتے جس کااستعمال اداکارہ اپنی لُکس کو بہتر بنانے کیلئے کرتی ہیں۔

اداکارہ بھی پیچھے نہ ہٹیں اور جواب میں لکھا کہ آپ پر وہ تمام چیزیں بھی اثر نہیں کریں گی۔

خیال رہےکہ حال ہی میں اداکارہ نے اپنی اصل عمر بتا کر مداحوں کو خاصی حیرت میں مبتلا کیا تھا عفت عمر کا بتانا تھا کہ ان کی عمر 40 نہیں بلکہ 49 برس ہے اور وہ اسے انجوائے بھی کررہی ہیں۔

Leave a reply