حالیہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ایک دم 25 روپے فی لیٹر اضافے نے جہاں عوام پر بم گرایا ہے وہیں اپوزیشن اور سیاسی شخصیات سمیت شوبز ستاروں میں بھی بے حد غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
باغی ٹی وی : حالیہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ایک دم 25 روپے فی لیٹر اضافے نے جہاں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں وہیں شوبز ستاروں اور اپوزیشن جماعتوں میں بھی بے حد غصہ پایا جاتا ہے فنکار سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ کیا انہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر صحیح فیصلہ کیا ہے یا غلطی کر بیٹھے ہیں-
اداکار فہد مصطفی ، وینا ملک، اعجاز اسلم ، ڈرامہ نگار اور مصنف خلیل الرحمن قمر ،یاسر حسین کے بعد اب پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عفت عمر نے عفت عمر نے بھی پٹرولیم مصنوعات کے اضافے پر حکومت پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کو فورسز کے ساتھ مل کر حکومتی ذمہ داریاں سنبھالنے کا مشورہ دے دیا۔
اداکارہ عفت عمر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ میرا خیال ہے وقت آگیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون ، فورسز کے ساتھ مل کر ذمہ داریاں سنبھالیں۔
Tweet
I think it's time @ppp and @pmln join forces and take back govt. Ppp can make the policy and pml n implement it…take your Forte's and work together people…@MaryamNSharif @BBhuttoZardari
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) June 29, 2020
انہوں نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کو ٹیگ کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ پیپلز پارٹی پالیسی ترتیب دے اور مسلم لیگ ن ان پالیسیز پر عمل درآمد کروائے۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو اپنے خاص لوگوں کے ساتھ مل کر ملک کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے جہاں عوام حکومت کے خلاف ہوگئی ہے وہیں شوبز ستارے بھی سوشل میڈیا پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم
اعجاز اسلم ملک کے موجودہ حالات پر برہم
آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ
خا ن صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا سا گھبرا لیں؟ وینا ملک
پٹرول کی قیمت میں اضافہ،یاسر حسین وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے