ایفی ڈرین کو پہلی بار باضابطہ طور پر منشیات قرار دیتے ہوئے منشیات کی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔
ایفی ڈرین کو6 ستمبر 2022 سے باقاعدہ منشیات کا درجہ دینے پر وکلا اور ایفی ڈرین اسمگلنگ مقدمات میں نامزد بڑے بڑے تمام ملزمان نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) تھانوں میں درج تمام ایفی ڈرین مبینہ اسمگلنگ کے مقدمات غیر قانونی، اختیارات سے تجاوز قرار دیتے ہوئے خارج کرنے کیلیے اسپیشل جج اینٹی نارکوٹکس فورس واجد علی کی عدالت میں باقاعدہ درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں۔
عدالت نے اس آئینی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔ اس اہم ترین آئینی درخواست کی سماعت کے لیے 20 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر کے پراسیکیوٹر جنرل اے این ایف کی بھی طلبی کر لی گئی ہے۔ ایفی ڈرین کو باقاعدہ منشیات ڈکلئیر کرنے کے ساتھ منشیات کے بڑے کیسوں میں جسمانی ریمانڈ کی مدت بھی 14 دن سے بڑھا کر 90 روز کر دی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
قانونی ماہرین، سینئر وکلاء شان زیب خان، حسیب سلطان، مسعود شاہ ایڈووکیٹس کا موقف ہے کہ ایفی ڈرین کو 6 ستمبر 2022 سے باقاعدہ منشیات ڈکلئیر کرنے کے سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن سے ایفی ڈرین کے اس سے قبل درج تمام مقدمات غیر موثر ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ طبی ماہرین کے مطابق ایفی ڈرین ایک نشہ آور کیمیکل ہے، یہ عموماً کھانسی کے شربت میں استعمال ہوتا ہے لیکن اس کیمیکل کو اگر ہیروئن میں ملا دیا جائے تو اس کے اثرات میں 10 گنا اضافہ ہوجاتا ہے.
حیدرآباد: نشے میں دھت پولیس موبائل ڈرائیور نے گاڑی ٹھیلے پر چڑھا دی، برگر فروش جاں بحق، 2 افراد زخمی
اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس
ٔپاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف