افطار میں بسیار خوری سے احتیاط کرنی چاہیے:پروفیسر الفرید ظفر

پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ روزہ انسانی صحت کیلئے بہترین عمل ہے جس سے جسم میں تطہیر کے ساتھ ساتھ جسمانی اعضاء کو تقویت ملتی ہے البتہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سارا دن خالی پیٹ رہنے کے بعد افطار میں بسیار خوری میں احتیاط برتیں اور بالخصوص تلی ہوئی اشیاء اور مصنوعی ڈرنکس سے اجتناب کریں تاکہ ہم روزے کی اصل روح اور حقیقی فوائد سے بہرہ مند ہو سکیں۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے نرسنگ ہاسٹل جنرل ہسپتال میں افطار ڈنر کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی صدر خالدہ تبسم و دیگر عہدیداروں نے کیا۔افطار ڈنر میں ای ڈی پنز پروفیسر خالد محمود، ڈائریکٹر جنرل نرسنگ منزہ چیمہ ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم،ڈاکٹر عبدالعزیز،نرسنگ آفیسرز، وائی ڈی اے، وائی این اے، پاکستان ہیلتھ سپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور صوبائی دار الحکومت کے ہسپتالوں کی نرسز کی بڑی تعدادنے شرکت کی جبکہ خالد ہ تبسم نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ رمضان المبارک نیکیاں سمیٹنے اور باہم میل جول میں اضافے کا مہینہ ہے اورخوش قسمتی سے روزہ افطار کروانے کی مثبت روائیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جو انتہائی خوش آئند امر ہے۔انہوں نے کہا کہ دفاتر اور اداروں میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مل بیٹھنا اور کھانے پینے کا اہتمام کرنا خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے ہوتا ہے جس کا اجر انہیں ضرور ملے گا۔

سفید کوٹ پہننا اپنی زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کرنے کا عزم: پروفیسر الفرید ظفر

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

کالا موتیہ کو بصارت کا خاموش قاتل کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ 

ای ڈی "پنز” پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ دین اسلام رحمت، نظام فطرت ا ور مذہب انسانیت ہے اس کی تعلیمات بنی نوع آدم کی فلاح اور نجات کی حقیقی ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان کریم نیکوں کا موسم بہار ہے ہمیں چاہیے کہ محروم طبقے اور دکھی انسانیت کا خصوصی خیال رکھیں بالخصوص انہیں عید کی خوشیوں میں بھی شامل کریں۔ ڈی جی نرسنگ منزہ چیمہ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب مریضوں کی فلاح و بہبود اور طبی عملے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ صوبے بھر کے نرسنگ کالج و سکولوں میں طالبات کو بہترین تعلیم و تربیت کے مواقع میسر ہیں۔انسٹرکٹر ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ وہ عملی زندگی میں دکھی انسانیت کی بہتر خد مت کر سکیں۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس نے اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر دوسروں کی زندگیاں محفوظ کیں، انہیں اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے رہنا چاہیے اور اُس مشن کی تکمیل میں سر گرم عمل رہنا چاہیے جس کا انہوں نے عہد کر رکھا ہے۔اس موقع پر پرنسپل نرسنگ کالج ایل جی ایچ رمضان بی بی، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ مسز میمونہ ستار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بشریٰ مقبول، روبینہ کوثر، شمشاد نیازی، انور سلطانہ و دیگر موجود تھیں۔

Shares: