کامیڈی میں اپنی الگ پہچان رکھنے والے اداکار افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے مداحوں کا بے حد شکر گزار ہوں کیونکہ انہوں نے ہر قدم پر مجھے بہت زیادہ محبت دی ہے.آج جس بھی مقام پر ہوں انہی کی محبت کے بدولت ہوں. میں جب سے شوبز میں آیا ہوں پہلے ہی دن سے بہت زیادہ محنت کی ہے اور خدا نے میری محنت کا صلہ بھی مجھے خوب دیا ہے. خدا کسی کی محنت کو ضائع نہیں جانے دیتا اگر نیک نیتی سے محنت کرتے رہیں اور کوششیں کبھی نہ روکیں تو یقینا اللہ تعالی آپ کے لئے آسانیاں پیدا کرتا ہے. انہوں نے کہا سچے دل سے نکلی ہوئی دعا کبھی بھی رائگاں نہیں جاتی اسلئے جب بھی دعا مانگیں پورے دل سے مانگیں. یاد رہے کہ افتخار ٹھاکر کی انڈین
پنجابی فلم ”ماں دا لاڈلا ” حال ہی میں پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے. اس فلم کے مرکزی کرداروں میں افتخار ٹھاکر کے علاوہ نسیم وکی ، قیصر پیا اور نیرو باجوہ ہیں. فلم میں افتخار ٹھاکر نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے. شائقین ان کی اس فلم کو کافی پسند کررہے ہیں. افتخار ٹھاکر کامیڈی پروگرام مذاکرات میں بھی کام کرتے ہیں اس میں وہ ہمیں مختلف روپ میں دکھائی دیتے ہیں،افتخار ٹھاکر وہ اداکار ہیں جن کو ہر سطح پر پذیرائی ملتی ہے.