چیئرمین سینیٹ سے کمبوڈیا کے ورلڈ بریج گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین کی ملاقات

0
33

چیئرمین سینیٹ سے کمبوڈیا کے ورلڈ بریج گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ملاقات ہوئی ہے

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سلطنت کمبوڈیہ کے ورلڈ بریج گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد نے منگل کو پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ملاقات میں پاک،کمبوڈیہ کے دوطرفہ تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امید ہے کمبوڈیا کے وفد کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان تجارتی حجم 30 ملین ڈالر ہے، لیکن دونوں ممالک کی استعدادکار کو دیکھتے ہوئے اسے مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بریج گروپ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے جس سے پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھی فائدہ اٹھانا چاہئے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چیئرمین ورلڈ بریج گروپ نیک اوکھا سیر ریتھی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم ای اور ایف ڈی آئی کے درمیان فرق ختم کرنے کے حوالے سے ان کا ایس ایم ای کلسٹرنگ کا ویژن انقلابی ہے۔کمبوڈیا کی طرح پاکستان میں بھی معیشت کو بہتر بنانے میں ایس ایم ای کا اہم حصہ ہے۔ورلڈ اکنامک فورم کے رکن اور ایس ایم ای کلسٹرنگ کے علمبردار ہونے کے ناطے پاکستانیوں کو بھی اس ویژن سے مستفید ہوناچاہئے۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور کمبوڈیہ میں ملبوسات کا سیکٹر برآمدات کے حوالے سے دونوں ممالک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے جس میں ایس ایم ای کا بھی ایک حصہ ہے۔پاکستان صحت عامہ، رئیل اسٹیٹ، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔کمبوڈیہ کے تاجروں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کووڈ 19کی وجہ سے کمبوڈیا اور پاکستان میں سیاحت کا شعبہ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ کروناوبا کے بعد عالمی سپلائی چین کا متاثر ہونا ورلڈ بریج گروپ کو صحت کے شعبے میں اہم کردار ادا کرنے کے علاوہ سرمایہ کاری کیلئے بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کمبوڈیا دونوں ممالک شدید بارشوں، طوفانوں کی وجہ سے آنے والے سیلابوں سے متاثر ہوئے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور کمبوڈیا کا گرین ہاؤس گیسز پیدا کرنے اور اس کے نتیجے میں دنیا بھر میں آنے والی موسمی تبدیلیوں میں حصہ بہت کم ہے لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ چکا رہے ہیں۔موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے آنے والی قدرتی آفات نے دونوں ممالک کے انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں آنے والی مشکلات میں پھنسے عوام کی بحالی کیلئے اجتماعی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ورلڈ بریج گروپ کے وفد نے استقبال پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا اوکہا کہ امید ہے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزیدفروغ حاصل ہوگا

علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کا تین روزہ دورہ کرنے والے سلطنت کمبوڈیہ کے ورلڈ بریج گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈاریکٹرز پر مشتمل وفد کے اعزاز میں سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم سینیٹر عبدالقادر نے ظہرانے کا اہتمام کیا۔اس موقع پر پاک،کمبوڈیہ کے دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو ہوئی۔سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اورپاکستان میں سرمایہ کاری و تجارت کیلئے حالات سازگار ہیں۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ کمبوڈیا کے سرمایہ کار اور تاجر پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے مستفید ہوں۔سینیٹر عبدالقادر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ جات نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطے کیلئے بھی گیم چینجر ثابت ہوگا۔سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ ورلڈ بریج گروپ آف کمپنیز پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقعوں سے مستفید ہو کر دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ کمبوڈیا اور پاکستان میں ٹیکسٹائیل کا شعبہ برآمدت کے حوالے سے دونوں ممالک کیلئے خاصی اہمیت کا حامل ہے اورپاکستان میں فارما سوئیٹکل، رئیل اسٹیٹ، توانائی، زراعت،آئی ٹی و دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری بے پناہ مواقع موجود ہیں۔سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ پاکستان موسمی تغیرات سے متاثرہونے والے ممالک کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے اورموسمی تغیرات کے پاکستان پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

چیئرمین ورلڈ برج گروپ نیک اوکھا سیر ریتھی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر شدید دکھ ہوا۔انھوں نے کہا کہ موسمیاتی تغیرات، گرین ہاوس گیسز پیدا کرنے میں پاکستان اور کمبوڈیا کا حصہ بہت کم ہے جبکہ اس کے منفی اثرات بہت زیادہ ہیں۔نیک اوکھا سیر ریتھی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والی قدرتی آفات کے تدارک کیلئے مل کر لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین ورلڈ برج گروپ نیک اوکھا سیر ریتھی نے کہا کہ پاکستان میں موجود تجارت وسرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے گا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے چیئرمین سینیٹر عبدالقادر کی جانب وفد کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، سینیٹرز فیصل سلیم رحمان، سیف اللہ سرور خان نیازی، نصیب اللہ بازئی،دنیش کمار،رانا محمود الحسن، فدا محمداور رکن قومی اسمبلی زبیدہ جلال نے شرکت کی

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

قبل ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پر کمبوڈیا کی ورلڈ برج گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان کے تین روزہ دورے پر سوموار کی رات اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔ کمبوڈیا کے وفد کی تین روزہ دورہ پاکستان کے دوران،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، وزراء، بزنس کمیونٹی و دیگرسے اعلی سطح ملاقاتیں متوقع ہیں۔ وفد کے دورے کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر غور کرنا ہے۔سینیٹر برائے مہمان داری سینیٹر فیصل سلیم رحمان نے وفد کا اسلام آبا د ایئر پورٹ پر استقبال کیا

MR. NEAK OKNHA SEAR RITHY, CHAIRMAN & BOARD OF DIRECTORS, WORLD BRIDGE GROUP OF COMPANIES, KINGDOM OF CAMBODIA CALLING ON CHAIRMAN SENATE, MUHAMMAD SADIQ SANJRANI AT PARLIAMENT HOUSE ISLAMABAD ON SEPTEMBER 20, 2022.

Leave a reply