آئی جی صاحب، عدالت کا مذاق نہ بنائیں، عدالتوں نے فیصلے کرنے ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

0
102
lahore high court

لاہور ہائی کورٹ ،اے ٹی سی سرگودھا کے جج کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے از خود نوٹس پر سماعت کی،آئی جی پنجاب عدالت پیش ہوئے اور کہا کہ یہ مسئلہ بہت اہم ہے، یہ عدلیہ کی آزادی سے جڑا ہوا ہے،یہ رپورٹ صرف آپ کی عدالت کے لیے اور صرف آپ کے لیے ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ہمارے بہت اچھے جوڈیشل افسر ہیں جنہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کے بندے کے ملنے کا پیغام پہنچایا گیا، کیا آپ نے وہ بندہ ڈھونڈا ہے جو جج صاحب سے ملنا چاہتا تھا؟سرگودھا عدالت کے باہر فائرنگ کے معاملے پر کیا اپ ڈیٹ ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہمیں وہاں سے 17 گولیوں کے خول ملے ہیں ۔ ہم نے یہ معاملہ سی ٹی ڈی کو ریفر کر دیا ہے۔ عدالت کے باہر فائرنگ ہوئی، جج صاحب کے حکم پر ہم نے انکوائری کروائی، ہمیں سب سے پہلے عدالت کے علاقے کی جیو فینسنگ کروانی ہو گی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلیفون کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ کسی کو موبائل ڈیٹا نہیں دیں گی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ پھر کرفیو نافذ کر دیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی ڈی آر نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں،

آپ نے کس قانون کے تحت وکلا اور سائلین کے عدالت میں جانے پر پابندی لگائی،عدالت
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ اگر جیو فینسنگ کی اجازت نہیں ملتی تو آپ بندے کو گرفتار نہیں کریں گے؟ بہاولپور میں جج صاحب کے گھر کے باہر جو میٹر توڑا گیا، اس کی کیا معلومات ہیں ؟ آئی جی پنجاب نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے پتہ کروایا ہے، ہمیں ایسی کوئی رپورٹ نہیں ملی،جج صاحب کا خیال ہے کہ انٹیلیجنس ایجنسی کے بندوں نے ان کا میٹر توڑا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ بتائیں آپ نے کس قانون کے تحت وکلا اور سائلین کے عدالت میں جانے پر پابندی لگائی، ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے تھریٹ الرٹ ملا تھا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ چاہتے تھے کہ جج صاحب کے پاس جو کیس لگے ہیں ان پر کارروائی نہ ہو سکے.ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ ہم نے جج صاحب کو کام سے نہیں روکا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ نے وکلا اور سائلین کو عدالت میں گھسنے نہیں دیا، اور کام سے روکنا کیا ہوتا ہے؟ آپ نے راولپنڈی کے جج کے ساتھ بھی یہی کیا، راولپنڈی کے جج نے درخواستیں کیں کہ آپ لوگ ان کے ساتھ سلوک کیا کر رہے ہیں، آپ بتائیں کہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ شروع کی جائے ؟ ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے تھریٹ الرٹ ملا تھا،

ملک میں دوہرا معیار ، جو جج پسند نہ ہو اس کے خلاف بیان بازی شروع کر دیتے ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ پھر پورے پاکستان کی عدالتوں کو بند کر دیں، سارے پاکستان میں ہی تھریٹ الرٹ ہے، جج صاحب اپنے کام سے نہیں رکے، انہوں نے خط میں بھی لکھا ہے کہ وہ ڈرنے والے نہیں، جو کام انہوں نے کرنا تھا، آپ نے اس کام سے انہیں روکا، آپ کا حساب تو انہوں نے لینا ہے جنہیں آپ خوش کر رہے ہیں، آئی جی صاحب، براہ کرم عدالت کا مذاق نہ بنائیں، کور کمانڈر کے گھر حملہ ہوا، اس پر عدالتوں نے فیصلے کرنے ہیں، صوبے کی سب سے بڑی عدالت پر حملہ ہو تو آپ نے کسی کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا،آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حوالے سے آپ نے مجھے شاباش دی تھی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ٹھیک ہے میں نے شاباش دی، آپ نے اچھا کام کیا،اس ملک میں دوہرا معیار ہے، جو جج پسند نہ ہو اس کے خلاف بیان بازی شروع کر دیتے ہیں، اس کے خلاف سوشل میڈیا پر پروگرام چلوائے جاتے ہیں،

واضح رہے کہ اے ٹی سی جج سرگودھا نےچیف جسٹس کو خط میں کہا تھا کہ مرضی کا فیصلہ نہ دینے پر عدالت کے باہر ہوائی فائرنگ کی گئی راستے بلاک کردئیے گئے تحفظ فراہم کیا جائے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے اے ٹی سی جج سرگودھا کے خط پر از خود نوٹس لیا تھا

وفاقی بجٹ ،قومی اسمبلی سیکورٹی کے سخت انتظامات،ہنگامہ آرائی کا خدشہ

آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

Leave a reply