آئی جی ایف سی بھارتی دعوے کو جھوٹا کیسے ثابت کیا؟

0
40

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی ایف سی نے کہا کہ آج بھی دنیا میں سب سے اونچی جگہ ہمارا ٹینک کھڑا ہے،

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی نے وزارت داخلہ کو کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف انٹرپول کےسیکرٹری جنرل کوبھی خط لکھنےکی ہدایت کی،کمیٹی نے کشمیری،پاک فوج اور ایف سی سمیت دیگر سرکاری شہداکیلیے دعائے مغفرت کی.

چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان

آئی جی ایف سی نے کمیٹی کو بتایا کہ آج بھی راج گال آپریشن جاری ہے،قبائلی علاقہ جات میں فوج کی جگہ ایف سی خیبرپختونخوا کام کرے گی،آج بھی دنیا میں سب سے اونچی جگہ ہمارا ٹینک کھڑا ہے،اس پربھارتی آرمی چیف نےدعویٰ کیا کہ ہمارا ٹینک سب سے اونچائی پرکھڑا ہے ،ہم نے پیمائش کی اوربتایا کہ پاکستانی بھارتی ٹینک سے700 فٹ اونچا کھڑا ہے،

پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں داخلی اورخارجی عوامل کارفرما ہیں،جنرل زبیر محمود حیات

آئی جی ایف سی نے مزید کہا کہ ہماری 61 خواتین سپاہی بھی ہیں جو باقاعدہ آپریشن میں حصہ لیتی ہیں،ہم نےخواتین کوعزت دینےکےلیے انہیں حوالدارکاعہدہ دیا ہوا ہے،ہمارے جوان اقوام متحدہ میں امن مشنز پر بھی جاتے ہیں،

آئی جی ایف سی کا مزید کہنا تھا کہ باجوڑاورمہمندشدت پسندوں کاگڑھ ہے،افغانستان سےمجموعی طورپر129بارفائرنگ ہوئی،فائرنگ میں بڑے اورچھوٹےفائربھی شامل ہیں ،پاک افغان بارڈرکے822میں سے586کلومیٹرپرباڑلگادی گئی ہے ،بارڈرپر215قلعےبنادیئےہیں،59قلعےزیرتعمیرہیں ،پورے بارڈرکومائنزسے پاک کر رہے ہیں ،بےشمارمائنزایسی ہیں جن پربھارتی نشانات ہیں ،ایف سی نے پاک افغان بارڈرپرباڑلگانےکےبعدکی ایک ویڈیو دکھائی

کشمیر،کرفیوکا 23 واں روز، مساجد کو تالے،میڈیا پر بھی پابندیاں، 10 ہزار گرفتاریاں، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

 

حکومت نے ایسا کیا کام کیا کہ رحمان ملک بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے

 

رحمان ملک کا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کوکشمیر کے حوالہ سے خط

Leave a reply