آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری

آئی جی پنجاب نے عدالت کے حکم پر معاملے کی انکوائری کراکے رپورٹ پیش کرا دی
0
32
pti

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور عدالت نے سیشن جج اسلام آباد کو عملدرآمد کروانے کی ہدایت بھی کردی ہے تاہم خیال رہے کہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو عدالتی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ورانٹ گرفتاری جاری کیئے ہیں.


خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویزالہٰی کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیئے تاہم دوسری طرف انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں گرفتار پرویز الہٰی کے تھیلیم اسکین کی درخواست منظور کرلی جبکہ عدالت عالیہ نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد 50 ہزار مچلکوں کےعوض ضمانت کراسکتے ہیں۔

طلبی کے باوجود آئی جی اسلام آباد کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہمیں مناسب نہیں لگا کہ آئی جی اسلام اباد کو ہم کسی اور طریقے سے بلائیں۔ اگر اللہ نے کسی کو عزت دی ہے تو اسکو برقرار رکھے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ چیک کر لیں آئی جی اسلام آباد کیسے آئیں گے۔

آئی جی پنجاب نے عدالت کے حکم پر معاملے کی انکوائری کراکے رپورٹ پیش کرا دی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایس پی عمران اسلم نے معاملہ کی تحقیقات کی جبکہ رپورٹ کے مطابق پولیس نے قانون کے تحت پرویز الٰہی کو گرفتار کیا۔ افسران نے لاہورہائیکورٹ کے حکم کی مکمل پاسداری کی تھی، سرکاری وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ رپورٹ دیکھنے اور دونوں پولیس افسران کے داخل کردہ جوابات دیکھنے کے لیے مہلت دی جائے۔

Leave a reply