اسلام آباد: :آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی پولیس شہدا کی یادگار پر آمد ، ائی جی اسلام آباد کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی
شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ، شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
شہداء کے لیے وزٹر بک میں اپنے تاثرات بھی تحریر کیے ، آئی جی کے ہمراہ ڈی ائی جی آپریشنز، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے
آئی جی اسلام آباد نے شہید ہونے والے پولیس افسروں اور جوانوں کی عظم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے قربان ہونے والے شہداء کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں، پولیس کے شہداء ہمارا مان ہیں، بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ۔
ائی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے اور فرض بھی، شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔