آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی جانب سے شہداء کی فیملیز کو عید پیکج کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری۔
شہداء فیملیز کو عید گفٹس کی فراہمی بروقت مکمل کرنے کیلئے سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کومراسلہ بھجوا دیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ 20مئی تک ہر ضلع میں ڈی پی اوز خود یا دیگر سینئر افسر شہداء کے گھروں میں عید گفٹس پہنچائیں گے۔ عید گفٹ میں ہر فیملی کیلئے فی کس5ہزار نقد کے علاوہ اہل خانہ کی ضروریات کیلئے راشن کا سامان شامل ہوگا۔ عید الفطر پرآ ر پی اوز،ڈی پی اوز اپنے اضلاع کے دو شہدا کیء فیملیز کے گھر وں کا خود دورہ کریں۔ شہداء فیملیز کی ضروریات کا خیال رکھنے کے ساتھ انکی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔ پنجاب پولیس کے شہداء محکمے کاقابل فخر سرمایہ اورپوری قوم کے ہیروز ہیں۔ شہدائے پولیس کے اہل خانہ کی بہتر ین ویلفیئر اور سرپرستی محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

شہدا کی فیملیز کے لیے آئی جی پنجاب کا اہم اعلان، شہدا کی فیملیز کے لیے کیا اقدام ہوں گے؟
Shares: