آئی جی پنجاب کو تیاری کے ساتھ دوپہر دو بجے پیش ہونے کا حکم

پولیس نے ابھی تک انٹی کرپشن اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا
0
38
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ میں مونس الٰہی کے سیکرٹری کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ مجھے عدالت کا حکم ملا تو سارے کام چھوڑ کر فوری پیش ہو گیا، عدالت نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ آپ دستاویزات پڑھے بغیر آ گئے یہاں کیا جواب دیں گے؟عدالت نے آئی جی پنجاب کو تیاری کے ساتھ دوپہر دو بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا

عدالت نے کیس کی تحقیقات کی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے ،مس جسٹس عالیہ نیلم نے سہیل اصغر کی اہلیہ ساجدہ سہیل کی درخواست پر سماعت کی، عدالت میں دائر درخواست میں سہیل اصغر کو بازیاب کرانے کی استدعا کی گئی ہے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ انٹی کرپشن اہلکار اور افسران سہیل اصغر کے اغوا میں ملوث ہیں، تھانہ سول لائن گوجرانوالہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے رکھی ہے، پولیس نے ابھی تک انٹی کرپشن اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا، 

علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

Leave a reply