زمان پارک میں بنکرز،اسلحہ ملا، آئی جی پنجاب نے آپریشن کی تفصیلات بتا دیں

0
39
park

پولیس نے زمان پارک سے بر آمد ہونے والا اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کر دیا

آئی جی پنجاب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ زمان پارک آپریشن کے دوران پولیس کے ساتھ مزاحمت کی گئی پولیس والوں پر پیٹرول بم سے حملے کیے گئے، شر پسند عناصر کے خلاف کیسز بھی درج کیے گئے تھے،پولیس نے ایکشن لیا ، نو گو ایریا کو کلیئر کیا،

آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا تھا کہ عدالت نے واضح کہا کہ تفتیش کے عمل کو نہیں روکا جاسکتا،عدالت نے کہا اندر جانے کے لیے سرچ وارنٹ ہونا چاہیے، ہائی کورٹ نے کلیئر کیا کہ آپ کا حق ہے میرٹ پر تفتیش کریں، ہم نے جیو ٹیگنگ اور جیو فینسنگ، انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پررپورٹ تیار کی، علاقے کو کلیئر کرنے کے بعد مزاحمت کرنے والے افراد کو گرفتار کیا، دوپہر 12 بجے کے قریب سرچ وارنٹ حاصل کیا، لیڈر شپ سے رابطہ کیا، انہوں نے کہا ہم وہاں نہیں ہیں ،ابھی بھی پولیس اہلکار زمان پارک میں موجود ہیں ، جہاں تک گئے اسلحہ برآمد کیا گیا،زمان پارک میں بنکرز بنائے گئے وہاں پٹرول بم تیار کیے جاتے تھے اور وہ پٹرول بم رینجرز کی گاڑیوں رینجرز اہلکاروں اور پولیس کیخلاف استعمال کیے گئے زمان پارک سے ملنے والے اسلحہ اور پٹرول بم کا پرچہ اسی طرح اسکے خلاف درج ہوگا جس طرح جس سے منشیات ملتی ہیں پرجہ اسی کیخلاف درج ہوتا ہے،انسداد دہشتگردی کے مقدمے میں 61افراد گرفتارکیے گئے،کوئی ایک بے گناہ شخص بھی گرفتار نہیں کیا جائے گا،

آئی جی پنجاب عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ ۔ہم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اورنہ ہی کریں گے برآمد ہونے والا اسلحہ دیکھا جائے گا کہ لائسنس یافتہ ہے یا نہیں ہے ،ہم قانون کے مطابق اپنی نفری زمان پارک میں رکھیں گے ڈی آئی جی آپریشنز افضال، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا، لیڈی پولیس افیسر ایس ایس پی انویسٹی گیشن آفیسر انوش اورایس پی عمار ہ شامل ہیں لیڈی پولیس کے ساتھ نفری وہاں پر گئی اوران لوگوں کی پوزیشن کے حوالے سے انہیں گرفتارکرنا شروع کیا ، اس پر دوبارہ مزاحمت کی گئی پولیس پر پتھراﺅ کی گیا پولیس نے مزاحمت کے باوجود علاقے کو کلیئر کیا اوران لوگوں کو گرفتار کیا ان کی تفصیل جاری کی جائے گی ،ان میں سے کوئی شخص بھی ایسا نہیں ہو گا جو بے گناہ ہو گا، تمام لوگوں کی شناخت پریڈ بھی کی جائے گی ، انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا

تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے کہا ہے کہ پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا ،بشریٰ بی بی گھرمیں اکیلی ہیں ،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

Leave a reply