آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی بہبود کے لیئے ایک اور اقدام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔سندھ پولیس کے افسران اور جوان کورونا وبا سے تحفظ کے لیئے کیئے گئے حکومتی اقدامات کے نفاذ میں ہر لمحہ بر سر پیکار ہے۔اس تمام صورتحال میں پولیس کے جوانوں کو بھی کورونا کے خطرات لاحق ہیں۔کیونکہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران وہ روزانہ سڑکوں, بازاروں اور آبادیوں کے اندر مختلف امور انجام دے رہے ہیں۔ابتک 170 کے قریب پولیس اہلکار اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 31 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ باقی مختلف اسپتالوں میں ذیر علاج ہیں اور اس کاوش میں5 اہلکار شہادت سے سرفراز ہوئے ہیں۔

سندھ پولیس اپنے جوانوں کی حفاظت کے لیئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے اور اس سلسلے میں سندھ گورنمنٹ کی جانب سے فراہم کردہ فنڈ میں سے تمام ضروری حفاظتی اشیاء کی فراہمی کی گئی ہے تاکہ اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ہر یونٹ کو ہینڈ سینیٹائزر،ماسک،ڈیٹول، پی پی آئی(حفاظتی لباس) اور جراثیم کش صابن کی وافر مقدار مہیا کی گئی ہے۔مذید ضروری اشیاء کی فراہمی بھی کی جارہی ہے جن میں ٹیسٹنگ کٹس بھی شامل ہیں۔

کورونا وبا کے شکار پولیس اہلکاروں کی بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی جی سندھ نے صوبہ سندھ کے ہر ضلع اور ٹریفک پولیس کو ایک ایک لاکھ کی اضافی رقم بھی جاری کی ہے جوکہ کورونا کے مریض اہلکاروں اور انکے خاندانوں کی ہنگامی مدد کے لیئے استعمال کی جائیں گی۔

مذیدبرآں ہر مریض کے لیئے فوری طور پر دس ہزار روپئے(10,000) کی خصوصی امدادی رقم علیحدہ سے جاری کی جارہی ہے جوکہ اس مریض کے خاندان کی سپورٹ کے لیے ہوگی۔

وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

ہر ضلع کے اندر ایمرجیسی کورونا ڈیسک کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔جو کہ سندھ پولیس کے اہلکاروں کی ٹیسٹنگ اور دادرسی کے متعلق تمام معلومات کا تبادلہ کرتا ہے اور انکی بہبود کے اقدامات کو یقینی بناتا ہے۔ سی پی او کی ویلفیئر برانچ کے اندر ایک خصوصی ڈیسک بھی اس مقصد کے لیئے قائم کیا گیا ہے جو کہ تمام امور کی مربوط طریقے سے نگرانی کررہا ہے۔

اپنے محدود وسائل کے باوجود سندھ پولیس اپنے تمام ذرائع کو بروئے کار لاکر اپنے جوانوں کی بہبود اور حفاظت کو یقینی بنانیکے عمل میں کوشاں ہے۔

کرونا وائرس، لاہور میں پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا

Shares: