عمران خان کی گرفتاری ایک شرمناک عمل ہے اعجاز اسلم

پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد شوبز حلقوں میںکافی تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ فنکاروں کی ایک بڑی تعداد عمران خان کو سپورٹ کرتی ہے ۔ اس گرفتاری پر جہاں بہت سارے فنکاروں نے رد عمل دیا ہے وہیں اعجاز اسلم بھی پیچھے نہیں رہے انہوں نے بھی شدید رد عمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری ایک شرمناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے وقت جس طرح سے ان کو کھینچا گیا اسکو دیکھ کر دکھ ہوا کیا وہ کریمینل تھے؟ جو ان کو کریمنیلز

کی طرح گرفتار کیا گیا ، موجودہ حکومت کو اس وقت صرف الیکشنز میں نہیں جانا اسکی ترجیھات میں اس وقت الیکشنز میں نہ جانا ہے لوگوں کی فلاح و بہبود کی اسکو پرواہ نہیں ہے۔ جو کچھ کیا جا رہا ہے اس سے ملک کو مزید نقصان پہنچے گا ۔ اللہ ہمارے ملک کو محفوظ رکھے۔ اعجاز اسلم نے بھی صرف عمران خان کی گرفتاری کی بات کی لیکن عمران خان کے حامی پورے ملک میں جو توڑ پھوڑ کررہے ہیں آگ لگا رہے ہیں اس پر نہیں بولے ان کو اس حکومت پر تنقید کرنا یاد ہے لیکن جو کچھ پی ٹی آئی کی طرف سے کیا جا رہا ہے وہ نہ یاد ہے نہ وہ اس پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

Comments are closed.