نگراں وزیراعظم نے کابینہ کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا

کابینہ اجلاس میں اہم امور زیر غور
Anwar Ul Haq Kakar

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد کل کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ نگراں کابینہ کی پہلی بیٹھک جمعہ کی صبح گیارہ بجے ہوگی اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بلالیا ہے تاکہ ملکی مسائل پر کام شروع کیا جاسکے.

اطلاعات کے مطابق کابینہ اجلاس کی صدارت نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کریں گے جس میں ملکی معاشی اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ جبکہ نگراں وفاقی کابینہ نے آج حلف اٹھایا، ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے کابینہ سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں شمشاد اختر، احمد عرفان اسلم، شاہد اشرف تارڑ اور سرفراز بگٹی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر گوہر اعجاز ، محمد علی اور انیق احمد نے بھی حلف لیا ہے اور نگراں کابینہ میں جلیل عباس جیلانی ، جمال شاہ، سید انور علی حیدر اور مرتضیٰ سولنگی بھی شامل ہیں۔ جبکہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کابینہ میں ڈاکٹر ندیم جان، مدد علی، خلیل جارج اور محمد سمیع سعید بھی شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
ائیر مارشل (ر) فرحت حسین، احد خان چیمہ ، وقار مسعود خان، مشعال حسین ملک، جواد سہراب ملک، وائس ایڈمرل (ر) افتخار راؤ، وصی شاہ، ڈاکٹر جہانزیب خان اور سیدہ عارفہ زہرہ نگراں کابینہ میں شامل ہیں۔

Comments are closed.