پیپلزپارٹی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے مریم نواز سے متعلق الفاظ پرعمران خان سے معافی کا مطالبہ کیا ہے-

باغی ٹی وی :پیپلزپارٹی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نےکہاکہ ذاتی حملےکرکےانہیں سیاست میں گھسیٹنا ایک گری ہوئی حرکت ہے،عمران خان الفاظ واپس لیں اورخواتین سےمعافی مانگیں،کیا ریاست مدینہ میں خواتین کےساتھ ایسا سلوک رکھا جاتا تھا؟-

عمران خان کی مریم نواز کےخلاف نازیبا زبان:سیاسی رہنماؤں نے کی مذمت

نفیسہ شاہ نے کہا کہ سیاست میں خواتین کو نشانہ بنانا اورذاتی حملے کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے،ملک کی تمام خواتین کو عمران خان کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کرانا چاہیے-

دوسری جانب ویمن ایکشن فورم (ڈبلیو اے ایف) نے مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان کو عورتوں سے بے حد نفرت کا اظہار قرار دے دیا ۔

ڈبلیو اے ایف نے اپنے جاری کردہ بیان میں عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کے سربراہ اپنے بیان پر معافی مانگیں اس طرح کے بیانات عمران خان کی مایوسی اور خودپسندی کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ وہ سنجیدہ بحث سے قاصر ہیں عوام عمران خان کے شرمناک ریمارکس کے خلاف احتجاج کرے۔

آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمن سےملاقات’موجودہ سیاسی صورتحال پرغور

بیان میں کہا گیا کہ جنس پرستانہ تبصرے اور گھٹیا زبان خواتین کے لیےمکمل احترام کی کمی اوراس کی نرگسیت کو ظاہر کرتی ہے ڈبلیو نےاپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اپنے بیان پر فوری معافی مانگیں اورتمام پاکستانی خواتین اورمرد شرمناک ریمارکس کے خلاف احتجاج کریں-

واضح رہے کہ کہ ملتان جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے کسی نے سوشل میڈیا پر تقریر بھیجی، مریم تقریر کر رہی تھی کلاس میں اتنی دفعہ اوراس جذبے سے اور اس جنون سےمیرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھوتھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو-

Shares: