لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔
باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ہمایوں اختر خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے پروگرام پر بات چیت کی گئی۔
حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، احتجاج پانچویں روز میں داخل
اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے، ہمیشہ غریب کو ریلیف دینے کے لیے خلوص نیت سے کام کیا-
انہوں نے کہا کہ ہم ایسے کام کر رہے ہیں جو عوام ہمیشہ یاد رکھیں اور مسلم لیگ ن کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی بلکہ ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں ، ون مین شو کی بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔
پنجاب حکومت نے 2 موبائل ہیلتھ یونٹ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھیج دیئے
چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ ون مین شو کے بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔
اس موقع پر ہمایوں اختر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کہا کہ آپ کا سابقہ دور پنجاب کی تاریخ کا ریکارڈ ڈویلپمنٹ کا دور تھا اور اب بھی مختصر مدت میں آپ نے فلاح عامہ کے لیے شاندار اقدامات کیے ہیں-