لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔
باغی ٹی وی: لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات کی بہت اہمیت ہے، اس الیکشن نے ملکی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے، مزدور، ریڑھی والے کا مستقبل بھی الیکشن سے جڑا ہے، وزیراعلیٰ کہلوانے کے بجائے ورکر کہلوانے پر فخر ہوتا ہے ہم نے گروتھ ریٹ کو ایک سے 6 فیصد سے زائد تک پہنچا دیا تھا، ہمارے دور میں دوست ملک چین نے 52 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جنوبی ایشیا میں پہلی موٹر وے پاکستان میں نوازشریف نے بنائی، ہمارے دور حکومت میں مہنگائی نہیں تھی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔
نیب سزا یافتہ کی 10سال نااہلی کی مدت بحال کریں،نیب نے عدالت سے رجوع کر …
حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں پیٹرول 71 روپے لٹر تھا آج 267 روپے لٹر ہے , 2013 میں جب مسلم لیگ ن کا اقتدار آیا تو گروتھ ریٹ 1.9 فیصد تھا 5 سال کی شبانہ روز محنت کے بعد ہم نے 1.9 گروتھ ریٹ کو 6.2 فیصد کردیا،آج مہنگائی نے ایک عام آدمی کی نیندیں حرام کردی ہیں وہ گیس کا بل جمع کرائے , بجلی کا بل جمع کرائے یا اپنے بچوں پیٹ پالے یا انکو سکول بھیجے، یاد کیجیے 2013 سے 2018 کا وقت , آج ڈالر آسمان سے باتیں کررہا ہے لیکن اُس وقت ڈالر کی قیمت 105 روپے تھی۔
پنجاب کو فنڈ کی ضرورت نہیں یہ کماؤ پتر ہے،نگران وزیراعظم
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 2013 میں جب محمدنوازشریف کو اللہ کے بعد آپ لوگوں نے اپنے ووٹوں سے وزیراعظم بنایا تو اس وقت 20 , 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اس ملک میں , شبانہ روز محنت کے بعد جب 2018 میں ہم نے اپنی آئینی مدت مکمل کی تو ملک میں زیرو لوڈشیڈنگ تھی،پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں انتخابات کا انعقاد ہوتا آیا ہے لیکن 8 فروری کو جو الیکشن ہونے جارہا ہے اسکی اہمیت اس حوالے سے بہت زیادہ ہے کہ اس الیکشن نے اس ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے-