سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے سینئیر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب کا ادارہ سیاسی توڑ پھوڑ کےلیے استعمال ہوا ہے-
باغی ٹی وی :احتساب عدالت اسلام آباد، ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی-
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ روز صدر نےنیب ترمیمی بل دستخط کیے بغیر واپس کردیا،نیب کا ہر کیس جھوٹا ہوتاہےصدرمملکت سے گزارش ہے کہ نیب کا ریکارڈ منگوا لیں، نیب کا ادارہ سیاسی توڑ پھوڑ کےلیے استعمال ہوا ہے-
بلوچستان کےآئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیاجائے گا
انہوں نے کہا کہ صدر نے چیئرمین نیب کو بلا کر کبھی پوچھا کہ کیا کیس بنائے ہیں، جب تک نیب ہے تب تک ملک نہیں چلے گا،صدر کو کہنا چاہیے کہ نیب نے ملک کی تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، پوری پارلیمان کا منظور شدہ بل درست نظر نہ آنا سمجھ سے بالاتر ہے-
ن لیگی رہنما نے کہا کہ ملک کاصدرپارلیمان کی نفی کرنےپرمجبورہے نیب نےملکی معیشت کوتباہ کیا،لوڈشیڈنگ میں بہت حد تک کمی آئی ہے،تیل کی خرید سے متعلق معاملے کو دیکھ رہے ہیں،عمران خان کو تھریٹ آئی ہے حکومت اس کا سامنا کرے گی،عمران خان کو پہلے بھی تھریٹ آئی ان کے ثبوت نہیں ملے،رانا ثنااللہ عمران خان کو تحفظ فراہم کریں گے-