ایف آئی اے نے چند دن قبل چھاپوں کے دوران ایسے افراد کو حراست میں لیا جو پاکستان کے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے میں مصروف تھے جس کے کچھ دیر بعد پی ٹی آئی کی جانب سے پیغامات جاری کیے گئے کہ ان کے سوشل میڈیا کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
باغی ٹی وی : پاک فوج کے خلاف منظم مہم کا ذکر ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں بھی کیا لیکن براہ راست کسی کا نام سامنے نہیں آ سکا، عمران خان نے اقتدار سے باہر ہونے کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع کررکھی ہے جس کے تحت وہ ملک بھر کے شہروں میں جلسے کر رہے ہیں اور شہریوں تک اپنا بیانیہ پہنچا رہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ اپنی فوج اور عدلیہ کے خلاف کوئی بات نہیں کہیں گے ۔
عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری اور دوست کی اربوں کی کرپشن، تحقیقات کا حکم
اس تمام صورتحال کے پیش نظر سینئر صحافیوں کامران شاہد اور حامد میر نے ٹویٹراکاؤنٹس پر پیغامات جاری کرتے ہوئے ایک بھارتی تجزیہ کار میجر ریٹائردڈ گاروو آریا کی ویڈیو شیئر کی ہے جو کہ اس وقت پاکستان میں سیاسی صورتحال میں اپنا فائدہ تلا ش کرتے ہوئے جشن منا رہے ہیں۔
سینئیر صحافیوں کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں گاروو آریا کہتا ہے کہ عمران خان تو ہمارا کام کر رہاہے ، بنا گولی چلائے ، بنا بھارت کی فنڈنگ کے ، بھارت کا ایک پیسہ نہیں لگا ، ، پاکستانی عوام پاکستانی فوج کو پاکستان کے اندر گالی دے رہی ہے-
“ imran khan is doing the great job for India by discrediting Pakistan army with the support of his party ..” an absurd yet painful and dangerous analysis of an Indian pic.twitter.com/7BZTLEUkBW
— Kamran Shahid (@FrontlineKamran) April 22, 2022
بھارتی تجزیہ گار ریٹائرڈ میجر نے کہا کہ ہم ہندوستان ہزار کروڑ روپے بھی خرچ کر لیتے تو پاکستان میں یہ نہیں کروا سکتے تھے ، ہماری فوج یا ایجنسیاں یہ نہیں کر وا سکتی تھیں کہ پاکستان کے اندر ایک عام آدمی اٹھ کر آرمی چیف اور فوج کو گالیاں دے ، جو آدمی گالیاں دلوا رہاہے ، وہ جو بندہ ہے اس کے خلاف انڈیاہے ؟، ارے عمران خان توہمارا سب سے اچھا دوست ہے ۔
حکومت اورمیڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا فیک نیوز کے خاتمے کیلئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ
کامران شاہد نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام لکھا کہ ” بھارتی کا انتہائی بیہودہ لیکن دردناک اور خطرناک تجزیہ-
جبکہ حامد میر نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی میڈیا پر ہر وقت پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے میجر (ر)گاروو آریہ کے خیال میں عمران خان بھارت کا بہترین دوست ہے کیونکہ اس شخص کی وجہ سے پاکستان کے اندر پاکستان کی فوج کے خلاف گالی گلوچ ہو رہی ہے امید ہے کہ اب عمران خان سرعام بھارت کی خارجہ پالیسی کی تعریف نہیں کریں گے-
Hamid Mir Ji, Imran Khan praises India publicly and abuses his own army Chief. His @PTIofficial colleagues openly speak against Pak Army. Imran has turned the common Pakistani citizen against Pak Fauj.
Am I wrong in calling him a force multiplier for India? https://t.co/R9Tjic9vZQ
— Major Gaurav Arya (Retd) (@majorgauravarya) April 24, 2022
سینئیر صحافی حامد میر کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے بھاتی تجزئی گار اور ریٹائرڈ میجر گاروو آریا نے کہا کہ حامد میر جی، عمران خان کھلے عام انڈیا کی تعریف کرتے ہیں اور اپنے ہی آرمی چیف کو گالیاں دیتے ہیں۔ اس کے پی ٹی آئی عہدیدار ساتھی کھل کر پاک فوج کے خلاف بولتے ہیں۔ عمران نے عام پاکستانی شہری کو پاک فوج کے خلاف کر دیا ہے۔
بھارتی تجزیہ نگار نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ کیا میں اسے ہندوستان کے لیے طاقت کا ضرب قرار دینے میں غلط ہوں؟