190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس:عمران خان اور اہلیہ کیخلاف فرد جرم کی کارروائی ملتوی

احتساب عدالت کےنئےتعینات جج ناصرجاویدرانانےتاحال چارج نہیں سنبھالا
0
121
bushra imran

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔

باغی ٹی وی : ریفرنس کی سماعت اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جگہ لینے والے نئے جج نے کرنی تھی تاہم احتساب عدالت کےنئےتعینات جج ناصرجاویدرانانےتاحال چارج نہیں سنبھالا، ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

گزشتہ سماعتوں پربھی جج محمدبشیرکی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیرکارروائی ملتوی ہوگئی تھی،واضح رہے کہ جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کے باعث گزشتہ روز احتساب عدالت میں سیشن جج ناصرجاوید رانا نئے جج کی تعیناتی کی گئی تھی، جج ناصرجاوید رانا نے حال ہی میں سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

سیاست دانوں کی نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

نیپرا میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر

ڈھاکا سے ریاض کی سعودی ائیر کی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

Leave a reply