مزید دیکھیں

مقبول

اپووا خواتین کانفرنس میں باغی ٹی وی کی نور فاطمہ کو ملا اعزازی ایوارڈ

آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے...

کراچی میں آگ 2 ہفتے بعد بھی کم نہ ہوئی، امریکی ٹیم کی خدمات حاصل

کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگنے والی آگ...

صوبہ میں امن کے حوالے سے صورتحال تسلی بخش نہیں،گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد: گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ...

ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری

اسلام آباد: ایران میں دہشتگردوں کے حملے میں جاں...

برطانوی عدالت میں عادل راجہ پر مزید جرمانہ

برطانیہ کی رائل کورٹ نے ہتک عزت کیس میں...

عمران خان سے کوئی مذاکرات نہیں کرے گا،کامران ٹیسوری

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےکہا ہےکہ عمران خان اپنے سامنے شیشہ لگائیں اور اس سے مذاکرات کریں۔

باغی ٹی وی: ایک بیان میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ خواتین جو آج جیلوں میں ہیں وہ عمران خان کی وجہ سے ہیں 9 مئی کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، عمران خان کےکہنے پر کراچی میں بسوں کو آگ لگائی گئی اب عمران خان سے کوئی مذاکرات نہیں کرے گا، عمران خان اپنے سامنے شیشہ لگائیں اور اس سے مذاکرات کریں۔

آئی سی سی چئیرمین اور چیف ایگزیکٹیو پاکستان کا دورہ کریں گے

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کو گمراہ کرنے والا اور ملکی دفاع کو کمزور کرنے والا اب کہتا ہے کہ مذاکرات کرلو مذاکرات تو سیاستدانوں سے ہوتے ہیں ، عمران خان کے اندر مذاکرات والی کوئی بات نہیں ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کو جھوٹا قرار دے دیا

لاہور میں جناح ہاؤس کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر سعد رفیق کا کہناتھاکہ جناح ہاؤس میں بہت دلخراش واقعہ پیش آیا بلکہ یہ سانحہ ہے، جناح ہاؤس میں قائد اعظم کی بہت سی چیزیں موجود تھیں، ظالموں نے جناح ہاؤس میں ہر چیز کوجلا دیا گیا، کوئی شرم نہیں کی گئی، جناح ہاؤس کے تقدس کوپامال کیا گیا بات کرنے کا ماحول اور ایجنڈا ہوتا ہے لیکن مذاکرات کا یہ ماحول نہیں ہے، عمران خان نے جو کمیٹی بنائی اس سے کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

جیل میں قید خواتین کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کررہے ہیں،محسن نقوی

واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مذاکرات کیلئے کی گئی پیشکش پہلے ہی مسترد کردی تھی۔