عمران خان و دیگر وزرا پر غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست خارج کرنے کیخلاف اپیل مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور وزرا پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کے خلاف اپیل بھی مسترد کردی۔

باغی ٹی وی : اسلام ہائی کورٹ کےجسٹس عامرفاروق اور جسٹس سردار اعجازا سحاق خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

جسٹس عامرفاروق اور جسٹس سردار اعجازا سحاق خان پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے غیرملکی خط کی تحقیقات کرانے سے متعلق درخواست پر سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی

عدالت نے انٹراکورٹ اپیل کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کیا عدالت نے نہ صرف عمران خان و دیگر کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا، بلکہ درخواست گزار مولوی اقبال حیدر پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل کنندہ مولوی اقبال حیدر کے دلائل سننےکے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اس سےقبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست ایک لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ خارج کی تھیعدالت نے مبینہ خط کی تحقیقات کرنے کی درخواست بھی خارج کردی جبکہ عمران خان اورسابق وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھی مسترد کردی تھی –

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ درخواست میں منتخب سابق وزیر اعظم پر فرسودہ الزامات لگائے گئے۔ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ نیشنل سکیورٹی کو نہ سیاسی بنایا جائے نہ سنسنی خیز۔سفارتکاروں اوران کی کلاسیفائیڈ رپورٹس کو سیاسی تنازعوں میں گھسیٹنا قومی مفاد کو کمزور کر سکتا ہے۔

حلف برداری کی تقریب منعقد نہ ہونے پر نو منتخب وزیراعلیٰ نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

Comments are closed.