یوکرین سے زندہ لوگوں کو لانا مشکل،لاش تو ویسے بھی جہاز میں زیادہ جگہ گھیرتی ہے،رکن اسمبلی کا بیان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے بعد ایک بھارتی طالب علم کی ہلاکت ہوئی ہے جسکی لاش تاحال بھارت واپس نہیں لائی جا سکی،کئی بھارتی شہری بھی ابھی تک یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں ایسے میں بھارتی حکومت کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ ڈیڈ باڈی فلائٹ میں زیادہ جگہ گھیرتی ہے،
یوکرین میں روسی حملے میں مرنیوالے بھارتی طالب علم نوین شیکھر کا خاندان اسکی لاش کا انتظار کر رہا ہے تا کہ آخری رسومات ادا کی جائیں تا ہم بھارتی حکومت کی جانب سے ابھی تک لاش کی واپسی کے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے، ایسے میں کرناٹک سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اروند بیلاڈ نے بیان دیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ڈیڈ باڈی جہاز میں زیادہ جگہ گھیرتی ہے، اسکی جگہ چھ سات زندہ لوگوں کو وہاں بٹھا دینا چاہئے اور زندہ لوگوں کو واپس لانا چاہئے
رکن اسمبلی سےطالب علم کی لاش کی واپسی بارے سوال کیا گیا تھا تو اہوں نے یہ جواب دیا اور ساتھ ہی کہا کہ حکومت لاش واپس لانے کی بھی کوشش کر رہی ہے،یوکرین جنگ والا علاقہ ہے،ایسے میں کچھ دن لگیں گے، یوکرین سے زندہ لوگوں کو لانا مشکل ہو رہا ہے تو لاش کو کیسے واپس لائیں،ویسے بھی لاش کے لئے جہاز میں زیادہ جگہ چاہئے ہوتی ہے، جتنی جگہ لاش گھیرے گی اتنی جگہ آٹھ دس لوگ بیٹھ جائیں گے
دوسری جانب بھارتی طالب علم کے والد نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہیں مودی سرکار نے یقین دہانی کروائی ہے کہ دو دن میں لاش گھر لائی جائے گی، خارکیف نیشنل میڈیکل یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنیوالا 21 سالہ نوین ایک دکان کے باہر قطار میں کھڑا تھا، تب ایک سرکاری عمارت پر روسی گولی باری میں وہ ہلاک ہو گیا اس کے روم میٹ کے مطابق وہ ایک دیگر طالب علم کے ساتھ ایک بنکر میں رہ رہا تھا اور سرحد پر ٹرین پکڑنے سے قبل کھانے پینے کی چیزیں لے کر گھر سے نکلا تھا
واضح رہے کہ یوکرین اور روس کے مابین جاری جنگ کو آج نواں دن ہے، روس مسلسل یوکرین پر حملے کر رہا ہے، کئی مقامات پر بمباری کی جا رہی ہے، کیف میں 16 گھنٹے بعد 4 سے زیادہ بڑے دھماکے سنائی دیے روس نے میزائل سے حملہ کیا ہے۔ دوسری طرف یوکرین کا دعویٰ ہے کہ وہ روس کو منھ توڑ جواب دے رہا ہے یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اب تک 9166 روسی فوجیوں کو مارا ہے اور33 جنگی طیارے گرائے ہیں۔ یوکرین کے مطابق اس نے روس کے 37 ہیلی کاپٹر، 251 ٹینک، 105 توپ تباہ کرنے سمیت زبردست نقصان پہنچایا ہے
امریکی صدر جوبائیڈن کا ہنگامی فیصلہ:یوکرین کوفوجی کمک دینے کےلیے 350 ملین ڈالرامداد کا اعلان
یورپ روس سے جنگ کرنے کےلیےتیار:سخت اقدامات،حالات تیسری عالمی جنگ کی طرف گامزن
روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا-
:یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ:سائرن بج گئے:شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم
برطانیہ آسٹریلیا اور جاپان نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا آغاز کردیا ہ
پوتن کوملک سے باہر روسی فوج کی تعیناتی:نیٹو کے جنگی طیارے سائرن بجانےلگے:پابندیاں بھی لگ گئیں
:روس جنگ کےلیے تیار:ولادی میرپوتن نے ملک سے باہر فوج استعمال کرنے کیلیے قانونی رائے مانگ لی
یوکرینی وزیردفاع کا فوجیوں کو روس سے جنگ کیلئے تیار رہنےکا حکم،
پانچ روسی طیارے، ایک ہیلی کاپٹر گرا دیا، یوکرینی وزارت دفاع کا دعویٰ
کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ یوکرینی صدر کی دہائی
روس نے یوکرین کو بات چیت کی مشروط پیشکش کردی
امریکہ اور برطانیہ سمیت 28 ممالک کا یوکرین کو فوجی سازوسامان کی فراہمی پر اتفاق
یوکرینی جوڑے نے روسی حملے کے دوران کی شادی،پھر اٹھائے ملک کیلیے ہتھیار
روسی حملے کے بعد کیف میں بچے نے باتھ روم میں پناہ لے لی
یوکرین اورروس کے درمیان امن مذاکرات شروع،یوکرینی صدر نے بڑا مطالبہ کر دیا
روس کے یوکرین پر حملوں میں شدت،یوکرینی فوج کا یونٹ تباہ
یوکرین میں بھارتی طلبا کے ساتھ بدسلوکی،ویڈیو وائرل،مودی پر اپوزیشن کی تنقید
روسی حملے کے بعد یورپ کے سب سے بڑے نیو کلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی