ریکو ڈیک منصوبہ بلوچستان اورعلاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجرثابت ہو گا،وزیراعظم

مقامی عمائدین مقامی لوگوں کی ترقی کیلئے منصوبوں کی نشاندہی خود کرتے ہیں
0
37
cm isd

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بیرک گولڈ کمپنی کے وفد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو (Mark Bristow) کی سربراہی میں ملاقات ہوئی

ملاقات میں وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک، وزیراعظم کے معاونین خصوصی جہانزیب خان، طارق باجوہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے۔ملاقات میں بیرک گولڈ کے وفد کا ریکوڈیک منصوبے پر سرمایہ کاری میں حکومت پاکستان کے حصے کی پاکستانی روپوں میں ادائیگی پر اتفاق کیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان منرل سمٹ میں بیرک گولڈ سمیت دیگر بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی سند ہے،منرل سمٹ کی کامیابی اور پاکستان میں بیرک گولڈ جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کے اعتماد کی بحالی سپیشل انویسٹمینٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے اجراء سے ممکن ہوا،

ملاقات میں مارک برسٹوو نے وزیراعظم کو ریکو ڈیک میں جاری ترقیاتی کام پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان خصوصاً بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہیں. ان قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، ریکو ڈیک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا اس منصوبے سے صوبے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،

بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

ہمیں کبھی امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے ،آرمی چیف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں

وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریکو ڈیک میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی کا قیام کیا گیا ہے جو بلوچستان کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ممکنہ اقدامات کی نشاندہی کرتی ہے،کمیٹی میں شامل مقامی عمائدین مقامی لوگوں کی ترقی کیلئے منصوبوں کی نشاندہی خود کرتے ہیں.ریکوڈیک منصوبے میں بلوچستان بالخصوص باصلاحیت مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں. منصوبے کی سرمایہ کاری میں سے علاقے کی ترقی پر بھی خطیر رقم خرچ کی جا ئے گی.

Leave a reply