اداکارہ نمرہ خان نے کہا ہے کہ میں بچپن سے ہی ٹام بوائے ہوں ، میرے سارے شوق لڑکوں جیسے تھے میں ڈریسنگ بھی ویسی ہی کرتی تھی. انہوں نے کہا کہ مجھے اداکارہ بننے کے بعد پتہ چلا کہ میں تو بہت اچھی گلوکارہ بھی ہوں اور گلوکاری تو میں زیادہ اچھی کر لیتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں ہر کسی کی اداکاری سے کچھ نہ کچھ سیکھتی ہوں لیکن میں صنم سعید کی اداکاری سے بہت متاثر ہوں وہ حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں، مجھے اگر ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا تو ضرور کروں گی.
انہوں نے کہا کہ میری انڈسٹری میں بہت ساری دوستیاں نہیں ہیں میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں ، کام کرکے گھر چلی جاتی ہوں ، پارٹیوں کا بھی بہت کم حصہ بنتی ہوں. انہوں نے کہا کہ اشنا شاہ انڈسٹری میں میری بہترین دوست ہیں لیکن ہمارا ملنا ملانا کم ہی ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ میری توجہ ابھی پوری طرح میرے کیرئیر پر ہے اور مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھے دیکھ کر پہچان لیتے ہں . یاد رہے کہ نمرہ خان نے کچھ عرصہ پہلے شادی کی تھی اور وہ شادی ناکامی سے دوچار ہو گئی تھی اس شادی کی ناکامی کے بعد نمرہ کافی پریشان رہیں.